Inquilab Logo

کلیان:عیدگاہ روڈاندھیرے میں ڈوبا،بجلی کابل ادا نہ ہونے سے کنکشن منقطع

Updated: October 28, 2021, 11:10 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

کلیان شہر کو ٹریفک جام سے نجات دلانےکیلئے عید گاہ سے پتری پل تک تعمیر کیا گیا عید گاہ روڈ( گووند واڑی بائی پاس) ٹریفک کے لحاظ سے کافی اہم سمجھا جاتا ہے

The power poles on Eidgah Road are no longer working.Picture:Inquilab
عید گاہ روڈ پر لگے بجلی کے کھمبے اب کام نہیں کررہے ہیں تصویر انقلاب

:کلیان شہر کو ٹریفک جام سے نجات دلانےکیلئے عید گاہ سے پتری پل تک تعمیر کیا گیا  عید گاہ روڈ( گووند واڑی بائی پاس) ٹریفک کے لحاظ سے کافی اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس روڈ پر بغیر منصوبہ بندی کےبنائے گئے اسپیڈ بریکر وںسے ڈرائیور پہلے ہی پریشان تھے کہ اب ایم ایس ای ڈی سی ایل (مہاوترن) نے بجلی بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے عید گاہ روڈ کا بجلی کنکشن منقطع کردیاہےجس کی وجہ سے رات میں نہ صرف گاڑی چلانے میں دقت پیش آرہی ہے بلکہ حادثات کابھی خطرہ بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ عید گاہ روڈکے دونوں کنارے مسلم اکثریتی بستی واقع ہے۔ 
 میونسپل انتظامیہ نے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن( ایم ایس آر ڈی سی) کے معرفت شہر میں ہو نے والے ٹریفک جام کو کم کر نے کیلئےعید گاہ روڈ(گووندواڑی بائی پاس) کی تعمیر کی تھی۔تقریباً ۴؍سال قبل عید گاہ روڈ کو ٹریفک کیلئے شروع کیاگیا تو متعدد سڑک حادثوں کی وجہ سے یہ روڈ سر خیوںمیں آگیا تھا۔ بعد ازاں میونسپل انتظامیہ نے حادثوںسےبچنے کیلئےاس روڈ پر بغیر منصوبہ بندی کے کئی اوبڑ کھابڑ اسپیڈ بریکر بنادیئے جو ڈرائیوروں کیلئے کسی درد ناک عذاب سے کم نہیںہیں۔ اب مہا وترن  کمپنی نے ۸۷؍ ہزار روپے بقایابجلی کا بِل ادا نہیں کرنےکی وجہ سے عید گاہ روڈ پر نصب اسٹریٹ لائٹس کی بجلی منقطع کردی ہے۔اس تعلق سے جب ایم ایس آرڈی سی کے متعلقہ افسران سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مہاوترن نے گزشتہ کئی ماہ سے بجلی کا بل نہیں بھیجا تھا اس لئے تاخیر ہوئی۔ لیکن اب بجلی کا بقایا بل ادا کر کے اسٹریٹ لائٹس شروع کی جائیگی اور سڑ ک کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشن کے سپرد کی جائے گی۔
  اس ضمن میں مقامی باشندے احمد علی نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوںسے عید گاہ روڈ کی بجلی منقطع ہو نے سے رات کے وقت ڈرائیوروں کو کافی دقت اٹھانی پڑرہی ہے نیز اطراف کے مکینوں کو بھی سڑک پار کر نے میں دشواری آرہی ہے۔ علاوہ ازیں حادثہ کا بھی خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھنی بستی کے بالکل درمیان سے گزر نے والی سڑ ک پر کئی دنوں سے بجلی نہیں ہے مگر انتظامیہ اس جانب کوئی تو جہ نہیں دے رہا ہے۔ 

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK