Inquilab Logo

کلیان:بی جے پی کےسابق رکن اسمبلی کی شرانگیزی، بکرا منڈی کو فوراًبند کرنےکا مطالبہ کیا

Updated: July 01, 2020, 8:52 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

بی جے پی کے سابق ایم ایل اے نے کلیان کرشی اُتپن بازار سمیتی (اے پی ایم سی) کے احاطے میں بکروں کی خرید و فر وخت پر پابندی عائد کر نے کا شر انگیز مطالبہ کیا ہے۔

Narendar Pawar - Pic : Inquilab
نریندر پوار ۔ تصویر : انقلاب

بی جے پی کے سابق ایم ایل اے نے کلیان کرشی اُتپن بازار سمیتی (اے پی ایم سی) کے احاطے میں بکروں کی خرید و فر وخت پر پابندی عائد کر نے کا شر انگیز مطالبہ کیا ہے۔ عیاں رہے کہ ووٹ حاصل کر نے کیلئے بی جے پی لیڈر نے آزاد امید وار کے طور پر الیکشن لڑا تھا اور مسلمانوں کی ہمدردی بٹور نے کی کوشش بھی کی تھی۔ 
               واضح  رہے کہ اے پی ایم سی مار کیٹ کے احاطے میں ہر منگل اور سنیچر کو بکرا منڈی لگائی جاتی ہے لیکن لاک ڈاؤن کے سبب یہ سلسلہ تقریباً ۲؍ ماہ تک موقف رہا۔ تاہم عید قرباں کے پیش نظر تاجروں نے بکروں کی خرید وفروخت دوبارہ شروع کردی ہے۔ در یں اثناء بی جے پی کے سابق ایم ایل اے نر یندر پوار نے کورونا وائرس کے پھیلنے کا حوالہ دیتے ہوئے بکرا منڈی کو فوراً بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
  بی جے پی لیڈر نے وزیر برائے مویشی پالن ،تھانے ضلع کلکٹر اور کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کے میونسپل کمشنر کو مکتوب لکھا ہے کہ بکر امنڈی میں خر یداروں کی بھیڑ لگنے سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بڑ ھ گیا ہے اس لئے بکروں کی خر ید وفروخت پر فوراً پابندی عائد ہو نے چاہیے۔ بی جے پی لیڈر کے مطابق اے پی ایم سی مار کیٹ کے احاطے میں بکروں کی خر ید وفروخت غیر قانونی طور پر کی جارہی ہے۔ 
 اس ضمن میں بکرا تاجر اقبال شیخ نے بی جے پی لیڈر کے مطالبہ کو سر ے سے خار ج کرتے ہوئے کہا کہ بکرا منڈی کو کے ڈی ایم سی اور دیگر سرکاری محکموں کی منظوری حاصل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بکرا منڈی میں لاک ڈاؤن کی مکمل پاسداری کر تے ہوئے سماجی فاصلہ کو برقرار رکھا جاتا ہے اور منڈی میں آنے والے تاجر کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وہیں بار بار پوری منڈی کو سینی ٹائز بھی کیا جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK