Inquilab Logo

کلیان :مسلم اکثریتی علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان

Updated: May 25, 2022, 7:52 AM IST

ویلفیئر پار ٹی آف انڈیا نے ریاستی اقلیتی کمیشن کو مکتوب لکھ کر میونسپل انتظامیہ کی شکایت کی

Roads in Muslim areas are dilapidated.
مسلم علاقوں میں سڑکیں خستہ حال ہیں۔

 کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کی مبینہ بے حسی اور عد م تو جہی کے باعث ہر سال مانسون میں مسلم اکثریتی  علاقوں کی سڑ کوں کی حالت انتہائی خستہ ہو جاتی ہے جس پر گاڑی چلانا تو دور پیدل چلنا بھی محال ہو تا ہے۔ اس سلسلے میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے مہاراشٹر مار ئناریٹی کمیشن کو ایک مکتوب لکھ کر مسلم اکثر یتی علاقوں کی خستہ حال سڑ کوں کی شکایت کی ہے۔
   مانسون سے قبل کے ڈی ایم سی انتظامیہ شہر کی تباہ حال سڑ کوں کی مرمت کرتا ہے لیکن مسلم علاقوں سے گزر نے والی سڑ کوں کی درستگی نہ ہو نے سے ہر سال بارش میںبڑے بڑے گڑ ھے پڑ جاتے ہیں  ۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے تھانے ضلع صدر دادا کاملے نے ریاستی اقلیتی کمیشن اور کے ڈی ایم سی کے میونسپل کمشنر وجے سوریہ ونشی کو مکتوب لکھ کر مسلم اکثر یتی علاقوں جیسے مچھلی بازار، ولی پیر روڈ، غفور ڈون چوک، گھاس بازار، مولوی کمپاؤنڈ، قاضی اسٹریٹ، نمک بندر روڈ، امبیڈ کر روڈ، چودھری محلہ، گووند واڑی روڈ، انا صاحب ور تک روڈ، صالحہ محمد الیاس دواخانہ روڈ، بار دان گلی، دودھ ناکہ وغیر ہ کی سڑ کوں کی فوری طور پر مر مت کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔
  انہوں نے میونسپل کمشنر وجے سوریہ ونشی کو مکتوب لکھ کر انتباہ دیا ہے کہ مانسون سے قبل مسلم اکثر یتی علاقوںسے گزر نے والی سڑ کوں کی مر مت نہیں کی گئی تو ان کی پارٹی سڑ کوں پر اتر کر احتجاج کرے گی۔دادا کاملے نے میونسپل انتظامیہ پر جان بوجھ کر مسلم علاقوں کے ساتھ بھید بھاؤ کر نے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔  

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK