Inquilab Logo

کلیان :مسلم علاقے میں محلہ کلینک کا آغاز

Updated: May 05, 2021, 9:01 AM IST | ajaz abdulgani | Mumbai

یہاں عام بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا مفت میں علاج کیا جائیگا

Mohalla Clinic will provide free treatment to patients suffering from headache, cough, fever and viral infections.Picture:Inquilab
محلہ کلینک میں سر دی ، کھانسی ، بخار اور وائرل انفکشن کے مر یضوں کا مفت علاج کیا جائیگا تصویر انقلاب

گزشتہ سال مئی سے جولائی تک مسلم علاقوں میں کورونا وائرس نے ہاہا کار مچا رکھا تھا۔ دوسری جانب متعدد نجی ڈاکٹروں نے اپنے دوا خانے بھی بند رکھے تھے جس کی وجہ سے معمولی اور عام سی بیماریوں کے مر یضوں کے علاج میں کافی دشواری محسوس کی گئی تھی۔ ایسے حالات دوبارہ پیدا نہ ہو نے پائے اس لئے قوم کے چند بیدار نوجوانوں نے’ محلہ کلینک‘ شروع کی ہے۔ 
      کلیان اور اطراف کے علاقوں میں کورونا وائرس کے مر یضوں کی تعداد لاکھوں کے پار پہنچ چکی ہے۔ فی الوقت کورونا سے متاثر ۹؍ ہزار سے زائد مر یضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ اگر چہ مسلم علاقوں میں کورونامتاثر ین کی تعدادبہت زیادہ نہیں ہے باوجود اس کے شہر یوں میں کووڈ کا خوف پایا جارہا ہے ۔سر دی ، کھانسی ، بخار  اور وائرل انفکشن کے مر یضوں کے علاج میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اس لئے ولی پیر روڈ پر واقع جے پی ریسورٹ میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرا نی میں ’ محلہ کلینک‘شروع کی گئی ہے۔ یہاں مریضوں کا مفت میں علاج کیا جائیگا۔
   نمائند ہ ٔ انقلاب نے محلہ کلینک میں بلا معاوضہ اپنی خد مت انجام دے رہی ڈاکٹر عُر با عرفان میمن سے استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر لوگ سر دی ، کھانسی اور بخار آنے پر گھر یلو نسخوںکی مدد سے علاج کر نے کو تر جیح دے رہے ہیں۔ ایسے میں مر ض کے بڑ ھنے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ وہیں کچھ لوگوں میں کورونا انفکشن ہوتا  ہے لیکن وہ علامت پیدا نہیں ہو تی ۔یہاں آنے والے مریضوں کی ابتدائی تشخص کے بعد انہیں مناسب مشورہ دیا جائیگا ۔ اگر کسی مر یض میں کووڈ کی کوئی علامت نظر آئی تو انہیں آر ٹی پی سی آر کرنے کی صلاح دی جائیگی۔ محلہ کلینک کے ایک  رکن  نے بتایا کہ عام بیماریوں کے علاوہ کووڈ کی ابتدائی علامت والے مر یضوں کو مفت میں دوا فرا ہم کی جارہی ہے اور متعدد افراد استفادہ کررہے ہیں۔

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK