یہاں علی الصباح بھنگار (اسکریپ) کے ایک گودام میں اچانک بھڑک اٹھنے والی بھیانک آگ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گودام میں رکھا ہوا بیشتر سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ اس سے متصل مہاوترن کے بجلی کے کھمبے اور تار بھی آگ کی زد میں آکر جل گئے۔
یہاں علی الصباح بھنگار (اسکریپ) کے ایک گودام میں اچانک بھڑک اٹھنے والی بھیانک آگ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گودام میں رکھا ہوا بیشتر سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ اس سے متصل مہاوترن کے بجلی کے کھمبے اور تار بھی آگ کی زد میں آکر جل گئے۔ واقعہ کے بعد اطراف کی عمارتوں میں رہنے والے افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ۲؍ گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق ولی پیر روڈ پر واقع بھنگار کے ایک گودام میں پیر کی علی الصباح تقریباً پونے تین بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بھیانک صورت اختیار کرلی۔آگ کی لپیٹ میں آنے سے گودام میں رکھا ہوا بھاری مقدار میں سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ قریب ہی واقع مہاوترن کا بجلی کا کھمبا بھی اس کی زد میں آگیا۔ آگ کی شدت کے باعث بجلی کے تار جل کر ٹوٹ گئے اور زمین پر آگرے جس سے علاقے میں خطرے کی صورت حال پیدا ہوگئی۔پورے علاقے میں صبح ۳ ؍بجے سے بجلی منقطع ہے۔ بجلی بحال کرنے کا کام خبر لکھے جانے تک جاری تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ ہم نے فارم -۶؍ میں تبدیلی کو منظور کیا ہے نہ مسترد‘‘
محکمۂ بجلی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی سپلائی منقطع کردی اور کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کے فائر بریگیڈ کو واقعہ کی اطلاع دی۔اطلاع ملنے کے تقریباً ۲۰ ؍منٹ بعد فابریگیڈ کی ۲؍ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی۔ آگ سے اٹھنے والے گھنے دھویں کے باعث پورا علاقہ دھویں کی لپیٹ میں آ گیا۔گودام میں لگی بھیانک آگ کے سبب علاقے میں افراتفری مچ گئی اور خوف زدہ مقامی باشندے اپنی جان بچانے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی باشندوں کے مطابق بھنگار گودام کا مالک مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر نہ صرف گودام بلکہ سڑک پر بھی بڑی مقدار میں سامان جمع کرکے رکھتا تھا۔فی الحال آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔