Inquilab Logo

کلیان:اپنے دم پر این سی پی کی میونسپل الیکشن لڑنے کی تیاری

Updated: June 11, 2022, 9:22 AM IST | ajaz Abdul Ghani | Mumbai

کلیان ضلع کے صدر نے کہا کہ پارٹی کارکنان کی خواہش کے پیش نظر اکیلے لڑنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے

A scene from the NCP meeting in Kalyan.
کلیان میں منعقدہ این سی پی کی میٹنگ کا ایک منظر۔

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن انتخابات اپنے دم پر لڑ نے کا اعلان کرتے ہوئے این سی پی کے کلیان ضلع صدر جگناتھ شندے نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی کی تینوں پارٹیاں بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ مل کر لڑنے کی تیاری کررہی ہیں لیکن مقامی سطح پر متعدد کارکنان الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہوتے ہیں ایسے میں اتحاد ہو نے سے پارٹی ور کروں میں ناراضگی پیدا ہو جانا عین فطری ہے۔ پارٹی کارکنان کی خواہش کو پیش نظر رکھتے ہوئے این سی پی اپنے دم پر الیکشن لڑ نے کی بھی تیاری کررہی ہے۔ 
   ۲۳؍ ویں یوم تاسیں کے موقع پر پارٹی صدر دفتر میں منعقد ہپریس کانفرنس میں جگناتھ شندے نے او بی سی ریزرویشن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ او بی سی ریزرویشن کا مسئلہ حل نہ ہونے کے باوجود میونسپل کارپوریشن الیکشن میں این سی پی ۲۷؍ فیصد او بی سی ریزرویشن کو ذہن میں رکھ کر ٹکٹوں کی تقسیم کرے گی۔ جگنا تھ شندے نے بتایا کہ ۱۶؍ جون کے بعد این سی پی پورے مہاراشٹر میں عام آدمی کو درپیش مسائل اور مر کز کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر ے گی۔ مہنگائی،بے روزگاری، کسانوں کے مسائل، خواتین کی مسلسل توہین، نفرتی بیان بازی اور فر قہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف جگہ جگہ مظاہرے کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر جگنا تھ شندے نے کہا کہ ملک میں بی جے پی ایک مخصوص مذہب کے ماننے والوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کررہی ہے اس کے خلاف این سی پی کے سر براہ شرد پوار نے کھل کر مر کزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آنے والے دنوں میںاین سی پی عوام کے در میان پہنچ کر بی جے پی کے اصل چہرے کو سامنے لانے کی پوری کوشش کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK