Inquilab Logo

کلیان:اسمارٹ سٹی کے پرو جیکٹس میں تاخیر کا امکان، فنڈ کی قسط موصول نہیں ہوئی

Updated: September 20, 2022, 10:00 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کی حدود میں گزشتہ ۳؍ سال سے اسمارٹ سٹی پرو جیکٹ کے تحت کروڑوں روپے کے متعدد ترقیاتی کام شروع ہیں۔

Due to non-availability of funds from the central and state governments for the Smart City, the completion of the work is delayed.
اسمارٹ سٹی کیلئےمرکز اور ریاستی حکومت کی جانب سے فنڈ کی فراہمی نہ ہونے سےکام مکمل کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔

 کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کی حدود میں گزشتہ ۳؍ سال سے اسمارٹ سٹی پرو جیکٹ کے تحت کروڑوں روپے کے متعدد ترقیاتی کام شروع  ہیں۔تاہم کے ڈی ایم سی کو مر کزی اور ریاستی حکومتوں سے فنڈ کی تیسری قسط موصول نہ ہونے سے اسمارٹ سٹی پرو جیکٹ پر منفی اثر پڑ نے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
     اسمارٹ سٹی پرو جیکٹ کے تحت کے ڈی ایم سی میں کُل ۲۵؍ پرو جیکٹس قائم کر نے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ ان پرو جیکٹس پر ایک ہزار ۴۴۵ کروڑ روپے کےخرچ کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ بعد ازیں کُل ۱۷؍ پرو جیکٹس کی حتمی فہرست تیار کی گئی جن پر ایک ہزار ۶۸؍ کروڑ روپے خرچ ہو ں گے۔ یادر ہے کہ اسمارٹ سٹی کیلئے مر کز ی اور ریاستی حکومتیں میونسپل انتظامیہ کو مر حلہ وار فنڈ تقسیم کرتی ہے۔ ان میں مر کز کی۵۰؍ فیصد، ریاست کی ۲۵؍ فیصد اور کے ڈی ایم سی کی ۲۵؍ فیصد حصہ داری ہے۔
  اسمار ٹ سٹی کے پہلے مر حلہ کیلئے مر کز سے  ۱۰۰؍ کروڑ ، ریاست سے ۵۰؍ کروڑ اور کے ڈی ایم سی سے ۵۰؍ کروڑ کا فنڈ موصول ہو چکا ہے ۔ دوسری قسط بھی اسی حساب سے مل چکی ہے لیکن فنڈ کی تیسری قسط ابھی تک موصول نہیں ہو ئی ہے۔ ۲؍ مر حلوں میں اسمار ٹ سٹی پرو جیکٹ کو اب تک کُل ۴۰۰؍ کروڑ روپے ملے چکے ہیں۔ جن میں سے ۲۶۱؍ کروڑ روپے خرچ کر کے سی سی ٹی وی ، اسمارٹ گورننس اور اسمارٹ سٹی کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ سٹی پرو جیکٹ کی فہرست کا سب سے اہم پر وجیکٹ کلیان ریلوے اسٹیشن کے اطراف کی تزئین کاری ہے جس پر کُل ۳۹۸؍ کروڑ روپے خرچ ہو نے کا تخمینہ لگا یا گیا ہے۔
  اس پرو جیکٹ کے علاوہ کلیان کھاڑی کنارے کی تزئین کاری، نیوی کا میوزیم اور سٹی پارک کا کام بھی شروع ہے۔ عیاں رہے کہ گزشتہ ہفتہ کلیان دورے پر آئے مر کزی وزیر انوراگ ٹھا کر نے کے ڈی ایم سی کی خستہ حالت کو دیکھنے کے بعد میونسپل کمشنر کی سر زنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ یہ شہر اسمارٹ سٹی پرو جیکٹ کے زمرے میں آتا ہے ، سن کی حیرانی ہو ئی۔‘انہوں نے اسمارٹ سٹی کے تحت جاری کاموں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK