Inquilab Logo

کلیان: ای وی ایم کیخلاف سابق ہائی کورٹ جسٹس بی جی کولسے پاٹل کی قیادت میں مورچہ

Updated: March 12, 2024, 5:04 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

ای وی ایم ہٹاؤ سنیوکت مورچہ کے رکن ایڈوکیٹ بنسوڑے کےمطابق اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ ای وی ایم کے خلاف کھل کر میدان میں اترے۔

Justice Kulse Patil giving memorandum to Kalyan Tehsildar. Photo: INN
جسٹس کولسے پاٹل، کلیان تحصیلدار کو میمورنڈم دیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

بامبے ہائی کورٹ کے سابق جسٹس بی جی کولسے پاٹل کی قیادت میں پیر کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم ) کے خلاف مورچہ نکالا گیا۔ 
اس مورچہ میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں وکلاء نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کولسے پاٹل نے جمہوریت کی بقا کیلئے انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے کروائے جانے کا مطالبہ کیا۔ پیر کی صبح ۱۱؍ بجے ڈاکٹر بابا صاحب گارڈن سے کلیان تحصیلدار آفس تک ای وی ایم ہٹاؤ مورچہ نکالا گیا۔ مورچہ میں شامل مظاہرین نے ایم وی ہٹاؤ، دیش بچاؤ، ای وی ایم ہٹاؤ، سنویدھان بچاؤ کے نعرے لگائیں۔ جسٹس کولسے پاٹل نے کلیان تحصیلدار کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لوک سبھا انتخابات بیلٹ پیپر ہی پر کروائے جائیں تاکہ رائے دہندگان کے من میں کوئی شک و شبہ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس کا ووٹ خفیہ ہے۔ 
ای وی ایم ہٹاؤ سنیوکت مورچہ کے رکن ایڈوکیٹ بنسوڑے نے دعویٰ کے ساتھ کہا کہ بیشتر حلقوں میں ووٹوں کی گنتی اور ڈالے گئے ووٹوں کے اعداد وشمار میں تضاد پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ ای وی ایم کے خلاف کھل کر میدان میں اترے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK