Inquilab Logo

کلیان:آٹو رکشا ڈرائیور بال بال بچ گیا

Updated: August 13, 2022, 7:20 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

رکشا کھڑا کرکے گاڑی کا آئیل خریدنےکیلئے جیسے ہی باہر نکلا ویسے ہی ایک تناور درخت آٹو پر گر گیا

The auto-rickshaw was severely damaged by the falling tree.
درخت گرنے سے آٹو رکشا کو شدید نقصان پہنچا۔

کلیان مغرب کے مہندر سنگھ کابل سنگھ اسکول کے پاس کھڑے آٹو رکشے پر در خت گر نے کا واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا۔ خوش قسمتی سے رکشے کا ڈرائیور گاڑی کھڑی کر کے گاڑی کےلئے آئیل لینے گیا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ بچ گیا بصورت دیگر کوئی انہونی ہو سکتی تھی۔ اس حادثہ میں آٹورکشا کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
    کون گاؤں میں رہائش پذیر کرن سپکال  آٹورکشا چلا کر اہل خانہ کی کفالت کرتے ہیں۔ معمول کے مطابق وہ رکشا لے کر نکلے تاہم آئیل ختم ہوگیا تو انہوں نے مہندر سنگھ کابل سنگھ اسکول کے پاس گاڑی کھڑی کر کے آئیل خریدنے  چلے گئے ۔ عین اسی وقت سڑ ک کے کنارے املی کا درخت آٹو رکشے پر گر گیا۔ یہ دیکھ کر راہ گیر رکشے کی جانب دوڑ پڑے۔ چونکہ کرن سپکال آٹو رکشے میں موجود نہیں تھے اس لئے اس وہ بچ گئے ۔
  سپکال کے مطابق ان کے  آٹورکشے کا بیمہ ہے اور انشورنس کمپنی کے اہلکاروں نے تباہ حال رکشے کا معائنہ بھی کر لیا ہے۔ لیکن رکشے کی مر مت کیلئے کم از کم ۱۵؍دن کا وقت لگے گا اس لئے ۱۵؍ دن تک ان کے پاس کوئی کام نہیں رہے گا۔
 مقامی کارپوریٹر موہن اُگلے نے میونسپل انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مخدوش در خت کو کاٹنے کیلئے متعدد مرتبہ خط و کتابت کی لیکن میونسپل افسران نے کوئی نوٹس نہیں لیا ور نہ مذکورہ حادثہ پیش نہیں آتا۔

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK