Inquilab Logo

کلیان:پوداراسکول انتظامیہ کا سی آئی ای بورڈ بند کرنے کا متنازع فیصلہ

Updated: January 17, 2023, 10:01 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

سر پرستوں کا اسکول کے باہر زبردست احتجاج اور نعرےبازی ،بچوں کی پڑھائی کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا،جمعرا ت کو اہم میٹنگ

Parents and guardians protesting against the school management.
والدین اور سرپرست اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔

کلیان مغرب میں واقع پودار انٹر نیشنل اسکول انتظامیہ نے کلیان بر انچ میں جاری کیمبرج انٹر نیشنل اسکول( سی آئی ای) بورڈ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی طلبہ سمیت سر پرستوں کے پاؤں تلے کی زمین کھسک گئی۔ پیر کی صبح اسکول انتظامیہ نے سر پرستوں کو موبائل پر میسج دے کر میٹنگ کیلئے اسکول بلایا اور انہیں بتایا کہ سی آئی ای بورڈ کو بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھاری بھر کم فیس ادا کر کے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کا خواب دیکھنے والے سر پرستوں نے اسکول انتظامیہ پر بچوں کی زند گی کے ساتھ کھلواڑ کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ چند سر پرستوں نے اسکول کے باہر سڑک پر بیٹھ کر اسکول انتظامیہ کے خلاف شد ید احتجاج کیا۔ اس بارے میں اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ جمعرات کو طلبہ کے والدین کے ساتھ ایک میٹنگ کی جائےگی جس میں کوئی ٹھوس اور مناسب حل نکالا جائے گا۔ 
    کلیان میں واقع پودار انٹر نیشنل اسکول میں چند سال قبل سی آئی ای بورڈ شروع کیا گیا تھا۔ اس بورڈ کے شروع ہو نے کے بعد بیشتر سر پرستوں نے اپنے بچوں کا داخلہ سی آئی ای بورڈ میں کر وایا۔ اب اچانک اسکول انتظامیہ نے سر پرستوں کو ان کے موبائل پر میسج بھیج کر اطلاع دی کہ سی آئی ای بورڈ بند کیا جارہا ہے۔ اسکول انتظامیہ کے یک طر فہ فیصلہ کی اطلاع ملتے ہی سیکڑوں سر پرست پیر کی صبح اسکول پہنچے او ر ہنگامہ بر پا کرتے ہوئے زبردست احتجاج شروع کیا۔
  سر پرستوں نے اسکول انتظامیہ سے من مانا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔اسکول انتظامیہ نے سی آئی ای بورڈ بند کر کے ادا کی گئی فیس کا ۲۰؍ فیصد حصہ لوٹانے کا اعلان بھی کیا مگر سر پرستوں کا کہنا ہے کہ انہیں پیسوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم چاہیے۔ سر پرستوں نے پودار اسکول کی دیگر برانچوں میں پڑ ھنے والے طلبہ کے والد ین سے  اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نا انصافی کی لڑ ائی میں ان کا ساتھ دیں۔ عیاں رہے کہ صرف کلیان میں واقع پودار اسکول بر انچ نے سی آئی ای بورڈ بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر سر پرستوں کے غصہ کے پیش نظر اسکول انتظامیہ نے جمعرات کو میٹنگ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسکول کو بند نہیں کیا جائے گا۔ 

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK