Inquilab Logo

کلیان :اسمارٹ سٹی کیلئے اسکائی واک کو منہدم کر نے کاکام شروع

Updated: October 30, 2021, 10:22 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

اسٹرکچرل آڈٹ میں اسے خستہ حال قرار دیاگیا تھا۔ اب تک ۶۰؍ فیصدحصے کا انہدام۔ ریلوے اسٹیشن کے احاطے کی تزئین کاری بھی جاری

Much of the Skywalk adjacent to Kalyan Station has been demolished. Picture:Inquilab
کلیان اسٹیشن سے ملحق اسکائی واک کا کافی حصہ منہدم کیا جاچکاہے۔ (تصویر: انقلاب)

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) نے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کلیان ریلوے اسٹیشن کے احاطے کی تزئین کاری کا آغاز کردیا ہے۔ اسٹیشن ایریا ٹریفک امپرو منٹ اسکیم( سیٹس) کیلئے مسافروں اور شہریوں کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے  ۱۰۰؍ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے  اسکائی واک کو منظم طریقہ سے ہٹانے کی شروعات کردی گئی ہے۔ ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ اسکائی واک کا ۶۰؍ فیصد حصہ اب تک منہدم کیا جا چکا ہے۔ میونسپل انتظامیہ کے مطابق اسکائی واک کے اسٹرکچرل آڈٹ رپورٹ میں اسے خطر ناک قرار دیا گیا تھا اس لئے اسے فوری طور پر منہدم کیا جارہا ہے۔ تاہم محض ۱۳؍ سال میں اسکائی واک کو خستہ حال قرار دیئے جانے سے لوگ حیرت زدہ ہے۔ 
       اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کلیان ریلوے اسٹیشن کے اطراف مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے ۴۹۸؍ کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ اس پرو جیکٹ کے تحت ریلوے اسٹیشن سے اے پی ایم سی مار کیٹ تک اور  اسےمیٹرو ٹرین سے جوڑنے کیلئے سیٹس بنا یا جائے گا۔ اس کی تعمیر کیلئے سادھنا ہوٹل سے ووڈا فون گیلری اور اوک باغ جانے والے راستے پر  اسکائی واک کو منہدم کرنے کا آغازہو چکا ہے۔ اس کام کو رات میں کیا جارہا ہے ، اس کے باوجود انہدامی کارروائی کی وجہ سے کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر علی الصباح ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں سادھنا ہوٹل سے بیل بازار جانے والے راستے کو ایک جانب سے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جس  سے عام لوگوں کو کلیان  اسٹیشن تک پہنچنے میں کافی دشواری پیش آرہی ہے۔ 
  یاد رہے کہ کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر ٹریفک جام سے نجات کیلئے کے ڈی ایم سی نے اسکائی واک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تھا۔ ۲۰۰۷ء میں ایم ایم آر ڈی اے کے ذریعے ۱۰۰؍ کروڑ کی لاگت سے تعمیرکردہ اسکائی واک  عام مسافروں کیلئے کھول دیا گیا لیکن گزشتہ ۱۴؍ سال میں اس اسکائی واک کا ۱۰۰؍ کروڑ لوگوں نے استعمال کیا یا نہیں ، یہ ایک تحقیق طلب موضوع ہے۔وہیںمسافر اور شہری اس اسکائی واک کا بہت کم استعمال کرتے تھے جبکہ پھیری والے ، نشہ باز اور جسم فروش عورتیں  کا  اس قبضہ رہتا تھا۔ کچھ عرصہ بعد ہی اسکائی واک انتہائی مخدوش ہو گیا تھا جس کی وجہ سے مختلف حادثات بھی پیش آئے۔ اس در میان اسمارٹ سٹی پرو جیکٹ کے تحت کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر سیٹس تعمیر کر نے کا منصوبہ بنایا گیا جس کی وجہ سے اسکائی واک کو منہدم کرنا پڑ رہا ہے۔ 

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK