Inquilab Logo

کلیان:پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی

Updated: October 26, 2021, 10:16 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

نوپارکنگ میں کھڑی پولیس اہلکاروں کی دو پہیہ گاڑیوں کے خلاف ای چالان جاری کیا، عوام نے ستائش کی

Traffic police officers take action against vehicles parked in the new parking lot.Picture:Inquilab
ٹریفک پولیس اہلکار نوپارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تصویر انقلاب

ہم آپ اکثر وبیشتر ٹریفک پولیس کو غیر قانونی طور پرپارک کی گئی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دیکھتےہیں۔سڑ کوں اور بھیڑبھاڑ والے مقامات پر کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے عام شہر یوں کو گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہنا پڑ تا ہے۔اُس وقت ٹریفک پولیس اہلکار بھری دھوپ اور موسلادھار بارش میں بھی اپنے فرا ئض انجام دیتے ہوئےنظر آتے ہیں لیکن بعض اوقات ٹریفک پولیس پر قوانین کی خلاف ورزی کر نے کی صورت میں تنقید بھی کی جاتی ہے۔لیکن کلیان میں ٹریفک پولیس نے منصفانہ کارروائی کاثبوت پیش کرتے ہوئے عام شہریوںکا دل جیت لیا ہے۔ ہوا یوں کہ کلیان ٹریفک پولیس نےسڑ کوں کے کنارے غیر قانونی طور پر پارک کی گئی پولیس اہلکاروں کی دوپہیہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ۔
 واضح رہےکہ کلیان ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں اسمارٹ سٹی پرو جیکٹ کے تحت ترقیاتی کام  جاری ہے۔ ’ نو پار کنگ‘ کا بورڈ نصب ہونے کے باوجود عام شہری اور پولیس اہلکار غیر قانونی طور پر اپنی دو پہیہ اور چارپہیہ گاڑیوں کوسڑک کے کنارے کھڑا کردیتے ہیں۔سڑک کےکنارے کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ناقابل برداشت ذہنی اذیت کاسامنا کر نا پڑ تا ہے۔
  کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر ٹریفک کے نظم کو درست کر نے کیلئےمحکمہ ٹریفک کے سینئر انسپکٹر سکھ دیو پاٹل نے پیر کو غیر قانونی طور پرسڑ کوں کےکنارے پارک کی گئی پولیس اہلکاروں کی تقریباً ۱۰۰؍ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ای چالان جاری کیا۔
  اس ضمن میںسینئر انسپکٹر سکھ دیو پاٹل نے کہا کہ کلیان ریلوے اسٹیشن کےباہرپولیس اہلکاروں اور وکیلوں کی گاڑیاں نو پارکنگ زون میں زیادہ کھڑی رہتی ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتا ہے۔ لہٰذا پولیس اہلکاروں اور دیگر شہریوں کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں سے نو پارکنگ زون میں گاڑیاں نہیں کھڑی کرنے کی اپیل بھی کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK