Inquilab Logo

اگر بھگوان کی مرضی ہوئی تو لوک سبھا الیکشن لڑوں گی: کنگنا رناوت

Updated: November 03, 2023, 5:55 PM IST | New Delhi

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ اگر بھگوان کرشنا کی مرضی ہوئی تومیں لوک سبھا الیکشن لڑوں گی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں کنگنا کی فلم ’’تیجس‘‘ ریلیز ہوئی ہے۔ انہوں نے ایودھیا میں بی جے پی حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے ۶۰۰؍ سال کی جدوجہد کے بعد یہ دن ہندوستانیوں کو دیکھنا ممکن ہوا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بالی ووڈاداکارہ کنگنا رناوت نےسیاست میںشامل ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھگوان کرشنا کی مرضی ہوئی تو وہ اگلا لوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔ خیال رہے کہ انہوں نے گجرات میں مشہور دوار کا دھش مندر میں پوجا کے بعد یہ بات کہی ہے۔جب رپورٹرس نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ لوک سبھا الیکشن لڑیں گی تو انہوں نے کہا کہ اگر بھگوان کرشنا کی مرضی ہوئی تو وہ لوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔ انہوں نے ’’۶۰۰؍ سال کی جدوجہد کے بعد‘‘ بی جے پی کی اقتداروالی حکومت کی ایودھیا میں بھگوان کرشنا استھاپنا کو ممکن بنانے پر پذیرائی بھی کی۔
انہوں نے بی جے پی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی حکومت کی وجہ سے ہی ہم ہندوستانیوں کو ۶۰۰؍ سال بعد یہ دن دیکھنا نصیب ہوا ہے۔ ہم اس مندر کو بڑے جشن کے ساتھ قائم کریں گے۔ سناتن دھرم کا جھنڈا دنیا بھر میں لہرایا جائےگا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیاکہ وہ ایسی سہولت فراہم کرے کہ بھکت دوارکاشہر کی باقیات کو دیکھ سکیں جو غر ق آب ہوگئی تھی۔انہوں نے دوارکا کے تعلق سے کہا کہ دوارکا ایک مقدس شہر ہے۔ یہاں جو بھی چیز ہے، سبھی کمال کی ہے۔ وہاں کی ہر چیز پر دوارکادھش موجو دہے۔جب ممکن ہوتا ہے مَیں یہاں آنے کی کوشش کرتی ہوں۔مَیں چاہتی ہوں کہ حکومت یہ سہولت بھی فراہم کرے کہ لوگ زیر آب جا کر اس شہر کی باقیات بھی دیکھ سکیں۔انہوں نے اپنی آنے والی فلم کے تعلق سے بھی بات چیت کی جن میں ایمرجنسی بھی شامل ہے جس کی ہدایتکاری اور پروڈیوسر وہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK