Inquilab Logo

کانپور :جا ج مئو اوور بریج ۶؍ مارچ سے بند کردیا جائے گا

Updated: March 03, 2021, 1:30 PM IST | Inquilab News Network | Kanpur

بیس دن کیلئے بند کیا جا ئے گا ۔ ایساقدیم جاج مئو اوور بریج کی تجدید اور مرمت کیلئے کیاجارہا ہے

Mau Over Bridge
پرانے جا ج مئو پل پر افسراو ر دیگر افراد نظر آرہے ہیں۔

خستہ حالی کے سبب   اتر پردیش کے کانپور ضلع  کے جا ج مئو   میں واقع قدیم جاج مئو اوور بریج کی مرمت کی جانی ہے۔ اسی لئے ۲۰؍ دن تک اسے بند کردیا جائے گا۔ اس دوران ٹریفک کے رخ کو موڑ دیا جائے گا۔ این ایچ آئی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ایس پی ٹریفک کو خط لکھ کر ۶؍ مارچ کی تاریخ پر اتفاق کرنے کو کہا ہے۔اس پر مہرلگتے ہی ٹریفک کی آمدورفت بند کرکے دیکھ ریکھ کا کام شروع کردیا جائے گاجس سے کانپور سے لکھنؤ  اوراناؤ جانے والوں کیلئے مشکلات پیش آئیں گی۔  واضح رہےکہ لکھنؤ سے آنے والے افراد پرانےجا ج مئو  ہی سے  ہوکر گزرتے ہیں۔ ایسے میں انہیں بھی گھوم کر جانا پڑے گا جس میں کافی وقت بھی لگ سکتا ہے۔ بھاری گاڑیوں کی پل سے زیادہ آمدورفت ہونے کی وجہ سے پل کی سطح اور سڑک اکھڑ گئی ہے۔ بڑی گاڑیاں گزرنے پر پل  ہلنے لگتا ہے۔
 صنعتی ترقی کے وزیر ستیش مہانا نے پل کی دیکھ ریکھ کے معاملے پر کئی مرتبہ این ایچ آئی اسکیم کے ڈائریکٹر سے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اس کے بعد  یہ اسکیم تیار کی گئی ہے۔
 پر وجیکٹ ڈائریکٹر کا بیان
 اس بارے میں این ایچ اے آئی  کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پنکج مشرا نے کہا: ’’مینٹیننس کے پیش نظر پرانےجا ج مئو پل کو ۶؍ مارچ سے بند کرنے کی تیاری ہے۔ ٹریفک کو موڑنے پر اتفاق کیلئے ایس پی ٹریفک کو خط لکھا گیا ہے۔ منظوری ملتے ہی کم شروع ہوگا۔ ‘‘
ٹریفک موڑنے کے منصوبے  سے متعلق 
 لکھنؤ کی طرف سے آنے والے ایسی وزنی گاڑیاں جنہیں کانپور دیہات ، ہمیرپور ، مہوبہ ، باندہ ، اُرئی اور جھانسی جانا ہے ، وہ ٹِکرا ہوتے ہوئے اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا کے پیچھے سے این ایچ-۲؍ پر چڑھ سکیں گی۔لکھنؤ سے چھوٹی گاڑیاںگنگا بیراج سے پالی ٹیکنک چوراہا ہوتے ہوئے کلیانپور یا وجئے نگر ہوتے ہوئے پنکی کے راستے این ایچ-۲؍ پر جاسکیں گی۔کانپور ، اناؤ ، مندھنا سے لوگ گنگا بیراج سے راستے آمدورفت کرسکیں گے۔ چھوٹی گاڑیاں شکلاگنج ہوتے ہوئے کینٹ کی طرف سے بھی شہر آسکیں گی۔ 

kanpur Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK