کپل شرما ایک نئی کامیڈی ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جس کی تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی جا رہی ہیں۔ شو کی شوٹنگ اگلے ماہ ہندوستان سے باہر شروع ہوگی اور اس طرح وہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ساتھ اپنی شراکت کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 23, 2026, 6:03 PM IST | Mumbai
کپل شرما ایک نئی کامیڈی ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جس کی تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی جا رہی ہیں۔ شو کی شوٹنگ اگلے ماہ ہندوستان سے باہر شروع ہوگی اور اس طرح وہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ساتھ اپنی شراکت کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔
کپل شرما نے حال ہی میں اپنے مقبول نیٹ فلکس شو دی گریٹ انڈین کپل شو کے سیزن ۵؍ کا اعلان کیا تھا، اور اب ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اداکار و کامیڈین او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ اپنی تخلیقی شراکت داری کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جلد ہی اس اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی نئی ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
ویرا ئٹی انڈیا کے مطابق، نیٹ فلکس اور کپل شرما ایک نئی ویب سیریز پر کام کر رہے ہیں جس میں کپل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اگرچہ اس کے بنانے والے تفصیلات ظاہر نہیں کر رہے، مگر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک کامیڈی سیریز ہوگی اور اس کی شوٹنگ اگلے ماہ ہندوستان سے باہر شروع کی جائے گی۔
دریں اثنا، نیٹ فلکس نے کپل شرما کی آنے والی فیچر فلم ’’دادی کی شادی ‘‘ کے اسٹریمنگ حقوق بھی حاصل کر لیے ہیں، جس میں نیتو سنگھ، ردھیما کپور اور سعیدہ خطیب اداکاری کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری آشش آر موہن نے کی ہے اور کہانی ایک زندہ دل خاندان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بزرگ خاتون کے دوبارہ شادی کرنے کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی ہلچل اور خوشیوں کا سامنا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کی النصر کے کھلاڑیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، رمضان کے روزے رکھے
کام کے محاذ پر
کپل شرما حال ہی میں فلم کس کس کو پیار کروں ۲؍ میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم دسمبر ۲۰۲۵ء میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی، مگر باکس آفس پر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور بعد میں ۹؍ جنوری کو دوبارہ ریلیز کی گئی۔ کپل شرما کی ٹیم نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کمزور کارکردگی کی وجہ محدود اسکرینز پر نمائش تھی۔ ناظرین کے لیے یہ ایک یادگار سفر تھا جب کپل شرما اپنی مقبول فلم کس کس کو پیار کروں کے سیکوئل کے ساتھ واپس آئے۔ فلم کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا، تاہم دیگر فلموں کی وجہ سے محدود اسکرین دستیابی کے باعث اس کی نمائش متاثر ہوئی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:’’دی کیرالا اسٹوری ۲‘‘ تنازع: پرکاش راج نے فش، بیف، پورک اور ویج پکوان شیئر کئے
دوسری جانب دی گریٹ انڈین کپل شو کا چوتھا سیزن کپل شرما اور نیٹ فلکس دونوں کے لیے کامیاب ثابت ہوا۔ اس سیزن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمان شامل ہوئے، جن میں پرینکاجونس چوپڑہ، ہندوستانی خواتین ٹیم کی کھلاڑی، کارتک آرین اننیا پانڈے، شاہدکپوراور ترپتی ڈمری شامل ہیں۔