• Tue, 10 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرجت: ۶؍ضلع پریشد میں ۴؍ پر این سی پی اور ۲؍ پر شیوسینا (ادھوٹھاکرے) کی فتح

Updated: February 10, 2026, 1:57 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

نیرل ضلع پریشد میں شیوسینا (ادھوٹھاکرے) کی امیدوار سنیتاروہیداس مورے جبکہ نیرل پنچایت سمیتی میں این سی پی (اجیت پوار) کے امیدوار بھگوان چنچے نے جیت حاصل کی۔ مہایوتی کو ہزیمت کا سامنا

Sunita Rohidas More.Photo:INN
سنیتا روہیداس مورے- تصویر:آئی این این

پیر کو رائے گڑھ  کے ضلع پریشد الیکشن کے نتائج ظاہر کئے گئے جس میں کرجت تعلقہ کے ۶؍ ضلع پریشد  میں ۴؍ پر این سی پی اور ۲؍ پر شیوسینا (ادھو ٹھاکرے) نے فتح حاصل کی جبکہ مہایوتی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی میں شامل نیرل ضلع پریشد میں شیوسینا (ادھو ٹھاکرے) کی امیدوار سنیتا روہیداس مورے   نے ۸۸۳؍ ووٹوں سے کامیاب حاصل کی۔ انہیں ۱۰؍ ہز ار ۷۴۷؍ ووٹ  ملے  جبکہ ان کی حریف امیدوارسنیتا سریش ٹوکرے کو کل ۹؍ ہز ار ۸۶۴؍ ووٹ ملے۔  نیرل پنچایت سمیتی میں  این سی پی ( اجیت پوار) کے امیدواربھگوان  بال کرشن چنچے نے ۳؍ ہزار ۳۶۸؍ ووٹوں سے فتح حاصل کی۔ انہیں ۶؍ ہزار ۹۹۵؍ ووٹ ملے جبکہ ان کی حریف امیدوارنمرتا کاندلگاونکر (مہایوتی) کو ۳؍ ہزار ۶۲۷؍ ووٹ ملے اور کانگریس کے امیدوار آصف عطار کو ۳۵۷؍ ووٹ حاصل ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ: پاکستان حکومت کا یوٹرن! ۱۵؍ فروری کو ہند-پاکستان میچ ہوگا

نیرل علاقے   ہی کی دامت پنچایت سمیتی میں مہیش کھارک نے  ایک ہزار ۱۹۰؍ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔انہیں ۴؍ ہزار ۷۰۳؍ ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف امیدوار نریش مسنے کو ۳؍ ہزار ۵۱۳؍ ووٹ ملے۔  سمیت سابلے نامی امیدوار کو ایک ہزار ۴۸۷؍ ووٹ حاصل ہوئے۔ نیرل کے قریب کے علاقے کلمب ضلع پریشد میں نارائن ڈامسے کو ۲۳۴؍ ووٹوں سے کامیابی ملی جبکہ کلمب پنچایت سمیتی میں کملابائی شنگوا کو ایک ہزار ۷۴۷؍ ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی۔نیرل ہی کے علاقے واکس پنچایت سمیتی میں نتن دھولے کو ایک ہزار ۱۴؍ ووٹوں سے کامیابی ملی جبکہ ان کے حریف امیدوار امول جادھو کو ۴؍ ہزار ۴۸۴؍ ووٹ ملے۔اسی طرح کشیلے ضلع پریشد میں ورشا سریش دورے نے ۳؍ ہزار ۷۱۹؍ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ کشیلے پنچایت سمیتی میں اکشے رام تٹکارے نے ایک ہزار ۴۱۹؍ ووٹوں  سے جیت حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK