• Sat, 03 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرناٹک ایس آئی آر: مسلم ناموں  کیخلاف فارم -۷؍ کے مزید انکشافات

Updated: October 03, 2026, 12:08 PM IST | Inquilab News Network | Bengaluru

معاملہ منظر عام پر آجانے کے بعد ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نے بی ایل او اور ای آر اوکو ثبوت کے بغیر ایسے فارم قبول نہ کرنے کی ہدایت دی۔

Deputy Chief Minister Shivakumar staged a protest on Thursday against the misuse of Form 7. Photo: INN
فارم -۷؍ کے بے جا استعمال کے خلاف جمعرات کو وزیرعلیٰ شیوکمار نے دھرنا دیا۔ تصویر: آئی این این

کرناٹک میں ایس آئی آر کے دوران مسلمانوں  کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کروانے کیلئے ہزاروں کی تعداد  فارم  -۷؍ داخل کئے جانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ایک طرف جہاں چیف الیکٹورل آفیسر کو حرکت میں آنا پڑا اور بی جے پی کے چند لیڈروں کے خلاف شکایت درج ہوئی ہے وہیں ’انڈین ایکسپریس‘ نے جمعہ کو ایسے مزید کئی معاملات کا انکشاف کیا ہے۔اس بیچ چیف الیکٹورل آفیسر نے   بی ایل او  اور ای آر اوکو ہدایت دی ہے کہ اب نام کٹوانے کیلئے کوئی بھی فارم -۷؍ بغیر ثبوت کے قبول نہ کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھئے: نومسلم آیوش ملک نے اپنے اغوا کی تردید کی

۲۰۲۳ءمیں جنوبی کنڑ ضلع کے بیلتھنگڈی اسمبلی حلقے سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے رکشتھ شیو رام  نے بتایا کہ ان کےحلقے کے۱۶؍پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹرس  کے نام حذف کرانےکیلئے  ۲۷۹؍ فارم-۷؍جمع کرائے گئے۔    مذکورہ اسمبلی کے اوجیرے کے رہنےوالے  احمد شاہ اور ان کے خاندان کو جمعرات کو معلوم ہوا کہ ان کے خلاف فارم-۷؍جمع کرائے گئے ہیں۔ اوجیرے میں ۸۲؍ ایسے فارم جمع کرائے گئے ہیں جن میں مسلم ناموں پر اعتراض کیاگیاہے۔  احمد شاہ نےبتایاکہ’’  یہ دیکھ کر ہم حیران رہ گئے کہ ہمارے نام اور  ووٹر شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) نمبر کے ساتھ پہلے سے  بھرے ہوئے فارم بوتھ لیول افسر (بی ایل او) کے پاس جمع کرائے گئے  ہیں۔‘‘ان  کے خلاف فارم  ایچ کے سدھاکر، گیتا اور بال کرشنا شیٹی نامی تین افراد نے بھرا ہے۔ ایک اور ووٹر محمد لقمان، جن کے نام پر بھی اعتراض درج کرایا گیا تھا، نے بتایا کہ ابتدا میں بی ایل او نے ان سےمذکورہ اعتراض کی بنا پر  دستاویزات جمع کرانے کو کہا تھاتاہم جمعہ کو انہیں بتایا گیا کہ اب دستاویز  کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) نے تمام انتخابی رجسٹریشن افسران کو ہدایت دی ہے کہ ثبوت کے بغیر ایسے فارم قبول نہ کیے جائیں۔احمد شاہ اور دیگر جن کے نام حذف کرانے کیلئے فارم-۷؍جمع کرائے گئے ہیں، نے پولیس  میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’لاٹھی سے بھیڑ کوروکا جاسکتا ہے، سوال نہیں، گیانیش کمار جائیں گے‘‘

چیف الیکٹورل آفیسر کا کیا کہناہے؟

جمعہ کو چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے ایک پریس ریلیز  میں تصدیق کی کہ ریاست کے۳۴؍انتخابی اضلاع میں بوتھ لیول افسران کے پاس مجموعی طور پر۸۴؍ ہزار ۹۰۰؍ فارم-۷؍جمع کرائے گئے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق موصولہ فارموں میں مجوزہ اندراج پر اعتراض کیلئے  جمع کرائے گئے فارموں کی تعداد صفر ہے۔ یہ اس بات کا  اشارہ  ہے کہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ناموں کو خارج کرانےکیلئے بڑی تعداد میں جمع کرائے گئےفارم قبول نہیں کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK