Inquilab Logo

کٹیہار: دنا رپل خستہ،کسانوں کو پیداوارمنڈیوں اورکاروباریوں تک پہنچانےمیں دشواری

Updated: January 11, 2021, 12:43 PM IST | Inquilab News Network | Katihar

کسان تقریبا ً۱۲؍ کلومیٹر طویل سفر کرکے مکئی، دھان اور گیہوںوغیرہ منڈیوں اور کاروباریوں تک پہنچارہےہیں ۔ آمدورفت پر پابندی کا اثر نہیں ۔ مقامی باشندے پل تعمیر کے منتظر

Katihar Road Situation - Pic :  Inquilab
کٹیہار : ہتھوڑا پنچایت کا خستہ حال دنا رپل ۔ ( تصویر : انقلاب

بہار کے ضلع کٹیہار پھلکا بلاک کی ہتھواڑا پنچایت میں واقع دنار پل  خستہ ہے جس سے کسانوںکو سب سے زیادہ پریشانی ہورہی ہے۔کسانوں کو اپنی مکئی، دھان، گیہوں وغیرہ کی پیداوار منڈیوں اور کاروباریوں تک پہنچانے میں  دشواری ہورہی ہے۔ بھاری گاڑی پل سے نہیں گزرتی ہے کیونکہ اگرمکئی گیہوںیا دھان سے لوڈ گاڑیاں گزریںگی تو کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔ اس وجہ سے کسان تقریباً ۱۲ ؍کلومیٹر کا لمبا سفر طے کرکے مورسنڈا گریاما ہوتے ہوئے ا پنی پیداوار منڈی  لے جاتے ہیں۔ یہ پل دوبلاکوں کو  جوڑتا ہے۔
  ہتھواڑا پنچایت کےمشرقی حصے سے پنچایت سمیتی کے رکن محمد حکیم، مکھیا کے نمائندہ اروند سنگھ، راہل جھا، محمد سجاد، محمد ابراہیم، ویدانند مستری، ستندر مالاکار اور پرمود جھا وغیرہ نے بتایا کہ اس پل کی تعمیر کیلئے مقامی رکن پارلیمنٹ ، ڈی ایم اور محکمہ تعمیرات سڑک وپل کو کئی مرتبہ درخواست دی گئی ہے۔ اس کے باوجود آج تک پل کی تعمیر نہیں ہوسکی۔ پل کی تعمیر نہیں ہونے سے ان کو آمدورفت میں  پریشانیاں ہوتی ہیں۔ 
  ہتھواڑا پنچایت کے ساتھ ساتھ مگھیلی اورمورسنڈا پنچایت کے لوگ جان جوکھم میںڈال کر پل پار کرتے ہیں۔ دیہی باشندوںنے بتایا کہ اس پل سے چھوٹی بڑی گاڑیاں بھی گزرتی ہیں۔ اس پل سے مورسنڈا، مگھیلی اور ہتھواڑا پنچایت کے باشندے کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور، ارریہ  اوردیگر مقامات پر آتے جاتے ہیں۔ اس علاقہ کیلئے یہ پل لائف لائن ہے۔ پل کے دونوں اطراف اور درمیانی حصہ خستہ حال ہے۔ ۶؍ مہینہ پہلے محکمہ کے انجینئروں نے اس پل پر گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی لگادی تھی۔ ۶؍مہینہ تک اس سے آمدورفت بند رہی لیکن پل کی دوبارہ تعمیر شروع نہیں ہونے سے وہاں لگے بریک اپ کو  اکھاڑپھینکا گیا اور دوبارہ آمدورفت شروع ہوگئی۔
  اس بارےمیں  جب پھلکا سے رکن اسمبلی کویتا پاسوان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ  ہتھواڑا پنچایت کے دنار پل کے خستہ حال ہونے کی اطلاع انہیں ملی ہے۔ہتھواڑا پنچایت کے دنار پل کی تعمیر جلد سے جلد ہو، اس کے لئے وہ محکمہ تعمیرات سڑک  اورپل کے افسران سے جلد ہی  ملاقات کریں گی۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK