Inquilab Logo

کیرالا: آسٹریائی یہودی سیاح کے ذریعے فلسطین حامی تصویر چاک کرنے پر کارروائی

Updated: April 17, 2024, 8:59 PM IST | Kochi

کیرالا میں ایک وائرل ویڈیو میں ایک یہودی سیاح کو فلسطین کی حمایت والا پوسٹر پھاڑنے کے جرم میں پولیس کے ذریعے سمن جاری کیا گیا ہے۔ ایس ائی او کے مقامی کارکن کی شکایت کے بعد پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

The banner that the Jewish woman tore. Image: X
وہ بینر جو یہودی خاتون نے پھاڑا ہے۔ تصویر: ایکس

آسٹریا کی ایک یہودی سیاح کو کیرالا پولیس نے اس وقت طلب کیا جب اس کی ارناکولم ضلع کے فورٹ کوچی میں دیوارپر لگی فلسطینی حامی تصویر کو پھاڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خاتون فی الحال فورٹ کوچی پولیس اسٹیشن میں ہے۔

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او)کے کوچی ایریا سکریٹری محمد عظیم کے ایس کے ذریعے شکایت درج کرانے کے بعدخاتون کو پوچھ گچھ کیلئے پولیس اسٹیشن بلایا گیا تھاابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے یہ تصویر دیوار پر ایس آئی او کی علاقائی اکائی نے نصب کی تھی۔

ویڈیو میں خاتون کو مقامی لوگوں سے بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے اس کے اس فعل پر اعتراض کیا تھا۔
ایس آئی او کیرالا کی ریاستی اکائی کے صدر محمد سعید ٹی کے نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ’’ فلسطینی حامی آرٹ ورک کو پھاڑنے والی خواتین صیہونی نفرت پھیلا رہی ہیں اور ان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔‘‘

اداکارہ اونتیکا وندناپو نے ساؤتھ ایشین پرسن آف دی ایئر ایوارڈ غزہ کے نام کیا

پولیس اسٹیشن پر ایس آئی او کارکنوں کے کئی گھنٹوں احتجاج کے بعد، پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ ۱۵۳؍کے تحت خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ حالانکہ شکایت کنندہ کے ذریعے ملزم کی شناخت کے باوجود پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK