Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیرالا: ریاضی کے ٹیچر عبدالملک گزشتہ ۲۲؍ سال سے دریا میں تیر کر اسکول جاتے ہیں

Updated: May 30, 2025, 1:48 PM IST | Kerala

کیرالا کے ملاپورم ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاضی کے ٹیچر عبدالملک گزشتہ ۲۲؍ سال سے کالا کندی دریا میں ایک کلومیٹر تک تیر کر اپنے گھر سے اسکول کا سفر طے کرتے ہیں۔

Abdul Malik crossing the river. Photo: X.
عبدالملک دریا عبور کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس۔

عبدالملک، جو کیرالا کے ملاپورم ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاضی کے ایک ٹیچر ہیں، گزشتہ ۲۲؍ سال سے روزانہ کالا کندی دریا میں تیر کر اپنے گھر سے اسکول جاتے ہیں۔ وہ اسکول جانے کیلئے بذریعہ سڑک ایک طویل سفر سے باز رہنے کیلئے دریا میں تیر کر اسکول جاتے ہیں۔ بذریعہ سڑک انہیں اسکول پہنچنے کیلئے ۳؍ بسیں تبدیل کرنی پڑتی ہیں - انہوں نے کہا کہ ’’ایسا کرنے سے میرا کافی وقت بچ جاتا ہے۔ ‘‘ وہ اپنی کتابیں اور بستہ پلاسٹک کہ تھیلی میں ڈالتے ہیں اور دریا کے اس پار پہنچنے کے بعد دوسرے کپڑے تبدیل کرتے ہیں۔ وہ روزانہ ایک کلومیٹر تک تیرنے کے بعد اپنے اسکول پہنچتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: چھتیس گڑھ: وی ایچ پی کے حملے کے سبب عیسائی خاندان روپوشی پر مجبور

انہیں اس طریقے سے اسکول پہنچنے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں لیکن ملک نے ۲۲؍ سال کے اپنے کریئر میں کبھی اپنے کام سے چھٹی نہیں لی۔ وہ ماحول کی حفاظت کے تعلق سے پرجوش ہیں۔ انہوں نے اتنے برسوں سے دریا میں ہونے والی آلودگی کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا لیکن اتنے برسوں میں اسے آلودہ کردیا گیا۔ وہ دریا کی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے اپنے طلبہ کے ساتھ کلین اپ ڈرائیوز کا انعقاد کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے طلبہ کو سوئنمنگ بھی سکھائی ہے اور پانی سے ان کے خوف کو ختم کیا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK