Inquilab Logo

کیرالا طیارہ حادثہ میں ممبئی کے کیپٹن دیپک ساٹھے بھی ہلاک

Updated: August 09, 2020, 1:43 PM IST | Staff Reporter | Mumbai

کیپٹن دیپک ایئر انڈیا ایکسپریس فلائٹ کےپائلٹ ان کمانڈ تھےجو دبئی سے کیرالا آرہا تھا

Deepak Sathe Family
وزیرداخلہ انل دیشمکھ ناگپور میں کیپٹن دیپک کے والدین کو دلاسہ دیتے ہوئے

جمعہ کی رات کیرالا کے کوزیکوڈطیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ممبئی کے پوائی علاقے میں رہنے والے کیپٹن دیپک ساٹھے (۶۰)بھی شامل ہیں۔کیپٹن دیپک ایئر انڈیا ایکسپریس فلائٹ کےپائلٹ ان کمانڈ تھے جو طیارہ وندے بھارت مشن کے تحت دبئی سے کیرالا آرہاتھا۔
 کیپٹن کی ہلاکت کی خبرملتے ہی ان کے اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔کپٹن ساٹھے پوائی میں واقع جلوایو بلڈنگ میں رہتے تھے۔ مقامی افراد کے مطابق کیپٹن ساٹھے کے ۲؍ بیٹے ہیں جن میںسےایک بنگلورو اور دوسرا امریکہ میں ہیں۔حادثہ کا اطلاع ملتےہی دونوں کیرالا کیلئے روانہ ہو گئے تھے۔
 ذرائع کے مطابق کیپٹن ساٹھے ایوارڈ یافتہ افسر تھے اور انہیں ۳۰؍ سال کا پائیلٹ کا تجربہ تھا جس میں ایک بھی حادثہ نہیں ہوا تھا۔سابق وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل بھوشن گوکھلے (ریٹائر)کےمطابق ساٹھےکواے ایف اے میں فائٹرپائیلٹ کہا جاتا تھا۔
 کیپٹن دیپک ساٹھے انڈین ایئر فورس ( آئی اے ایف)کےسابق ونگ کمانڈر تھے۔ وہ نیشنل ڈیفینس  اکیڈمی ( این ڈی اے) (پونے) کے ۵۸؍ویں بیچ کا حصہ تھے۔ انہیں ایئر فورس اکیڈمی ( اے ایف اے) (ڈندی گل) میں جون ۱۹۸۱ء کو ’سورڈ آف آنر‘  ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK