وزارت پیٹرولیم نے اپنے سالانہ جائزہ میں دعویٰ کیا کہ اجولا یوجنا میں مسلسل توسیع ہو رہی ہے، اگلے سال مزید ۲۵؍ لاکھ نئے ایل پی جی کنکشن دئیے جائینگے۔
EPAPER
Updated: December 27, 2025, 7:01 PM IST | New Delhi
وزارت پیٹرولیم نے اپنے سالانہ جائزہ میں دعویٰ کیا کہ اجولا یوجنا میں مسلسل توسیع ہو رہی ہے، اگلے سال مزید ۲۵؍ لاکھ نئے ایل پی جی کنکشن دئیے جائینگے۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے سال۲۰۲۵ءکے دوران ماحولیات کے لیے سازگار توانائی تک رسائی بڑھانے، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور تیل و گیس کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اختتام سال کے جائزے کے مطابق اس شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ا س سال کی سب سے بڑی اور خاص بات پردھان منتری اجولا یوجنا(پی ایم یو وائی)کی مسلسل توسیع رہی، جس کے تحت یکم دسمبر تک کھانا پکانے میں استعمال ہونے والے ماحولیات کے لیے سازگار ایندھن تک رسائی حاصل کرنے والے مستفیدین کی تعداد بڑھ کر تقریباً ۱۰؍ کروڑ ۳۵؍لاکھ ہو گئی ہے۔ حکومت نے اس سہولت کو ہر گھر تک پہنچانے کے لیے اگلے مالی سال کے د وران مزید ۲۵؍ لاکھ ایل پی جی کنکشنز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس عمل کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ مستحق افراد کو تیزی سے کنکشن مل سکیں اور وہ اس اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔
یہ بھی پڑھئے: سویگی پر بریانی کی بادشاہت برقرار ،سال بھر میں۹؍ کروڑ آرڈرس
اجولا یوجنا کے تحت سستی گیس کی فراہمی پر توجہ برقرار رکھی گئی، جہاں مستفیدین کو ۱۴؍کلوگرام کے سلنڈر پر ۳۰۰؍روپے کی سبسیڈی دی جا رہی ہے، جو سالانہ ۹؍ ری فل (سلنڈر بھروانے) تک محدود ہے۔ اس مدد کی وجہ سے گیس کے استعمال میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے اور فی کس کھپت کی شرح بڑھ کر سالانہ۵؍ ری فلز تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اہم برانڈز کو اسٹیشنوں پر کاروبار میں دلچسپی
صارفین کی حفاظت کے لیے ملک بھر میں بیسک سیفٹی چیک مہم چلائی گئی، جس کے دوران ۱۲ء۱۲؍ کروڑ سے زائد مفت حفاظتی معائنے کیے گئے اور ۶۵ء۴؍ کروڑ سے زیادہ ایل پی جی پائپ (ہوز) رعایتی نرخوں پر تبدیل کیے گئے۔ اس مہم سے گھریلو گیس کے استعمال میں حفاظتی معیار اوبیداری کو کافی فروغ ملا ہے۔ وزارت نے ایندھن کی فروخت اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو بھی مضبوط کیا ہے۔ ۹۰؍ ہزار سے زیادہ ریٹیل آؤٹ لیٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ۲۳۰۰؍ سے زیادہ موبائل ٹینکرز (بوزرز) کے ذریعے گھر گھر ایندھن کی ترسیل کے نظام کو وسعت دی گئی ہے۔ اس سے صارفین کو مزید بہتر سہولت مل رہی ہے۔