Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ سلمان فلسطینی شہداء، قیدیوں کے ۱۰۰۰؍ لواحقین کی حج ۲۰۲۵ء کی میزبانی کریں گے

Updated: May 20, 2025, 1:59 PM IST | Makkah

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان عبدالعزیز نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ جنگ میں شہید ہوجانے والے اور قیدیوں کے خاندان سے ایک ہزار فلسطینی مرد و خواتین کی حج ۲۰۲۵ء کی میزبانی کریں گے۔

King Salman Abdulaziz of Saudi Arabia. Photo: INN.
سعودی عرب کے بادشاہ سلمان عبدالعزیز ۔ تصویر: آئی این این۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر ۱۹؍ مئی کو شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار فلسطینی عازمین حج کی میزبانی کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس طرح یہ ایک ہزار افراد ۲۰۲۵ء میں حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ یہ اقدام شاہ سلمان کے حج عازمین کے پروگرام کا حصہ ہے، جس کی ہر سال وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق اس پروگرام میں حجاج کی سعودی عرب آمد سے لے کر فلسطین واپسی تک تمام لاجسٹک انتظامات کا احاطہ کیا جائے گا۔

ایک بیان میں، اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کیلئے مملکت کے عزم اور جاری حمایت کی عکاسی کرتا ہے، اور اس کا مقصد اسلامی بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط بنانا ہے۔ الشیخ نے بتایا کہ اس پروگرام نے ۱۴۱۷؍ ہجری میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک مختلف ممالک کے ۶۴؍ ہزار سے زیادہ حجاج کرام کی میزبانی کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سال حج سیزن ۴؍ جون سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK