عالیہ بھٹ ’کافی ود کرن‘ کے سیزن ۹؍ میں اپنی بہن شاہین بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ شاہین پہلی بار کرن جوہر کے مقبول چیٹ شو کا حصہ بنیں گی، جہاں دونوں بہنوں کے رشتے اور ذاتی سفر پر گفتگو متوقع ہے۔
EPAPER
Updated: September 27, 2026, 7:05 PM IST | Mumbai
عالیہ بھٹ ’کافی ود کرن‘ کے سیزن ۹؍ میں اپنی بہن شاہین بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ شاہین پہلی بار کرن جوہر کے مقبول چیٹ شو کا حصہ بنیں گی، جہاں دونوں بہنوں کے رشتے اور ذاتی سفر پر گفتگو متوقع ہے۔
کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ کے سیزن ۹؍ میں عالیہ بھٹ دوبارہ نظر آنے والی ہیں، تاہم خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اس بار وہ اکیلی نہیں ہوں گی۔ ’پنک ولا‘ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق اداکارہ اپنی بہن شاہین بھٹ کے ساتھ شو کے نئے سیزن میں شرکت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق بھٹ بہنیں ایک ہفتے کے اندر اس ایپی سوڈ کی شوٹنگ کریں گی۔ عالیہ اس مقبول شو کے صوفے پر پہلے بھی کئی مرتبہ نظر آچکی ہیں، تاہم شاہین بھٹ پہلی بار ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کریں گی۔ اس وجہ سے یہ ایپی سوڈ ان ناظرین کے لیے خاصا دلچسپ ہوگا جو برسوں سے دونوں بہنوں کے قریبی رشتے سے واقف ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: نوری ایسٹر کے باعث ایڈ شیرن کو ایک اور دھچکا، گلٹ اسٹیڈیم کے شوز منسوخ
ایک ذریعے نے بتایا، ’’عالیہ اور شاہین کے درمیان بے تکلفی اور گرمجوشی پر مبنی رشتہ ہے اور یہی اس ایپی سوڈ کا مرکزی پہلو ہوسکتا ہے۔ شاہین کو اس طرح کے پروگرام میں بہت کم دیکھا گیا ہے، اس لیے عالیہ کے ساتھ ان کی شرکت ’کافی ود کرن‘ میں ایک بالکل مختلف نوعیت کی پیشکش ہوگی۔ دونوں بہنوں کے اپنے رشتے، ایک ساتھ پرورش پانے اور زندگی میں اختیار کیے گئے مختلف راستوں کے بارے میں گفتگو کرنے کی توقع ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: چمبور: انوشکا شرما، وراٹ کوہلی کے آرڈر سے اس ریسٹورنٹ کی قسمت بدلی
توقع کی جارہی ہے کہ اس ایپی سوڈ میں ناظرین کو بھٹ بہنوں کی باہمی دوستی اور قربت کی ایک بے تکلف جھلک دیکھنے کو ملے گی۔ عالیہ کے لیے یہ شرکت ’کافی ود کرن‘ کے ساتھ ان کے طویل سفر میں ایک اور دلچسپ اضافہ ہوگی، جبکہ شاہین کے لیے یہ معروف سیلیبریٹی چیٹ شو میں پہلی مرتبہ شرکت کا موقع ہوگا جس کی میزبانی کرن جوہر کرتے ہیں۔