Inquilab Logo

کوکن :بحری سیکوریٹی کا معاملہ ،ماہی گیروں کی کشتیوں کی سخت جانچ کا امکان

Updated: September 16, 2022, 9:28 AM IST | Siraj Shaikh | Ali Bagh

سمندری سیکوریٹی میں سیندھ کے مختلف واقعات کو نظر میں رکھتے ہوئے مرکز کی نئی ہدایات ،کوکن کے ماہی گیروںکو آدھار کارڈ پر خصوصی کیوآر کوڈ دیاجائیگا

With the help of the special code, timely and detailed information about fishermen and boats will be available
خصوصی کوڈ کی مدد سے ماہی گیروں اور کشتیوں کے تعلق سے بروقت اور تفصیلی معلومات مل سکے گی

سمندری سیکوریٹی میں سیندھ کے مختلف واقعات کو نظر میں رکھتے ہوئے انتظامیہ ماہی گیروں کی کشتیوںکی سخت جانچ کرسکتا ہے۔مرکزی حکومت نے بحری سیکوریٹی کیلئے کشتیوں کے مالکان اور ماہی گیری کی کشتیوں پر کام کرنے والے ملاحوں کو خصوصی کیو آر کوڈ کے ساتھ آدھار کارڈ مہیا کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے ماہی گیروں اور کشتیوں کے تعلق سے بروقت اور  تفصیلی معلومات مل سکے گی ۔مختلف مچھی مار سوسائٹیوںکے ذریعے  اس سلسلے میں  درخواستیں طلب کی گئی ہیں جنہیں  نوڈل افسران کے ذریعے علاقائی آدھار شناختی کارڈ آفس کے سافٹ ویئر کے ذریعے اپ لوڈ کیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق مقامی اور غیر ریاستی ملاحوںکے ساتھ ساتھ فعال ماہی گیروں کو بھی کیو آرکوڈ کے ساتھ شناختی کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔اس ضمن میں ہیڈ آفس نے ۱۲؍ ستمبر سے۱۲؍اکتوبر ۲۰۲۲ءتک درخواست لینے اور کارڈ کی تقسیم کے معاملے میں فوری کارروائی کر نے کی ہدایت دی ہے  ۔
  محکمہ ماہی گیری کے ایک افسر نے بتایا کہ سمندری سیکوریٹی کے حوالے سے ماحول انتہائی حساس ہونے کی وجہ سے سمندر میں ماہی گیری کی تمام کشتیوں کی کڑی جانچ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔اس سلسلے میں، مرکزی حکومت کی جانب سے متعلقہ محکموں کے افسران کو اپنے کام کے علاقے میں سمندری ماہی گیری میں مصروف کشتی مالکان اورملاحوںکے ساتھ ساتھ نئے آنے والے افراد کو نئے آدھار شناختی کارڈ فراہم کرنے کیلئے فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمہ ماہی گیری نے رائے گڑ ھ ضلع کے سبھی مچھی مار سوسائٹیوں کے عہدیداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی کشتیوں پر کام کرنے والے سبھی افراد کی درخواستیں رائے گڑھ ضلع اسسٹنٹ کمشنر آف فشریزعلی باغ کے دفتر میں جمع کریں  ۔بتایا گیا ہےکہ اگر دی گئی مدت کے دوران مقامی اور غیر ریاستی ملاحوں کی درخواستیں اپ لوڈ نہیں کی گئیں تو انہیں ۱۹؍ اکتوبر ۲۰۲۲ء سے سمندری حفاظت کے نقطہ نظر سے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

kokan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK