Inquilab Logo

کوٹک جنرل انشورنس کا موٹر انشورنس اب فون پے پر بھی دستیاب

Updated: June 21, 2022, 12:43 PM IST | Agency | Mumbai

؍ ۳۸؍ کروڑ صارفین اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ادائیگی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس شراکت کے سبب دونوں کمپنیوں کے فائدے کا دعویٰ

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن کو بڑے پیمانے پر اپنانے اور صارفین تک براہ راست پہنچانےکیلئے کوٹک مہندرا جنرل انشورنس کمپنی لمیٹیڈ (کوٹک جنرل انشورنس) نے فون پے  انشورنس بروکنگ سروسیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ  معاہدہ کیاہے۔  واضح رہے کہ  فون پے ہندوستان کے معروف ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارمس میں سے ایک ہے  اور ۳۸؍کروڑ صارفین اب اس پر موٹر انشورنس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔کوٹک ، فون پے کے  ذریعے اپنے صارفین کو تیزی سے اور بغیر کسی پریشانی کے کار اور ۲؍ پہیوں کی گاڑیوں کیلئے انشورنس پالیسیاں پیش کر سکے گا۔ کوٹک جنرل انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای اوسریش اگروال نے کہا کہ’’اس شراکت   سے دونوں کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔  صرف چند کلکس میں مکمل طور پر آن لائن کار اور ٹو وہیلر انشورنس خریدنے کیلئے صارفین  بااختیار ہوں گے۔ کوٹک جنرل انشورنس میں ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے صارفین کو ایسی سہولت فراہم کریں  جن تک ان کی رسائی آسان ہوں۔ فون پے کے ساتھ ہماری وابستگی ہمیں بڑے پیمانے پر ایسے صارفین کے ساتھ جڑنے میں مدد کرے گی جو ڈیجیٹل میڈیم کی سہولت کو پسند کرتے ہیں۔  ادھرفون پے کے سربراہ پرنئے بترا نے کہا کہ’’ہم کوٹک جنرل انشورنس کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں اور اب اپنے صارفین کو کار اور ٹو وہیلر انشورنس خریدنے پر ایک اور بہترین متبادل فراہم کررہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’ ہمارا مشن انشورنس کی تقسیم کے فرق کو پر کرنا اور اپنے صارفین کیلئے قابل رسائی اور ویلیو ایڈیڈ انشورنس پروڈکٹس کی  پورے ملک میں بہتر فراہمی ہے۔ یہ شراکت اس مشن کو آگے لے جائے گی کیونکہ یہ صارفین کو مزید متبادل فراہم کرے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK