Inquilab Logo

کوٹک لائف نے صارفین کی دہلیز پر کارڈیک ٹریڈمل ٹیسٹ کی سہولت متعارف کروائی

Updated: October 12, 2022, 12:28 PM IST | Agency | Mumbai

صارفین کو انشورنس پالیسی حاصل کرنے کیلئے طبی معائنے کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے، صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے، کوٹک مہندرا لائف انشورنس کمپنی نے اس عمل کو صارفین کی دہلیز تک پہنچایا ہے۔

Kotak Life has introduced a new facility .Picture:INN
کوٹک لائف نے نئی سہو لت متعارف کروائی ہے ۔ تصویر:آئی این این

صارفین کو انشورنس پالیسی حاصل کرنے کیلئے طبی معائنے کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے، صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے، کوٹک مہندرا لائف انشورنس کمپنی نے اس عمل کو صارفین کی دہلیز تک پہنچایا ہے۔ کوٹک لائف  نے کارڈیک ٹریڈمل ٹیسٹ (سی ٹی ایم ٹی) اور پیتھالوجی ٹیسٹ کو صارفین کی دہلیز پر دستیاب کروانے کیلئے  وزٹ ہیلتھ کے ساتھ شراکت کی ہے۔ اگر۴۵؍ سال یا اس سے زیادہ عمر کا کوئی فرد ۱ء۵؍کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کی لائف انشورنس پالیسی  یااس سے زیادہ کی نان لائف انشورنس پالیسی لیتا ہے تو اسے طبی معائنہ کرانا پڑتا ہے جس میں تناؤ بھی شامل ہوتا ہے۔ اس شخص کے دل کی صحت معلوم کرنے کیلئے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔ پیتھالوجی ٹیسٹوں کے برعکس، خصوصی طبی ٹیسٹ جیسے کارڈیک یا اسٹریس ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ای سی جی  اورسی ٹی ایم ٹی کیلئے مشینوں، جانچ کے آلات وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ عام طور پر  ایسے ٹیسٹ گھر کے دورے کے ذریعے نہیں کئے جا سکتے۔ روایتی طور پر صارفین کو تناؤ کے ٹیسٹ کیلئے لائف انشورنس کمپنی کے پینل شدہ میڈیکل سینٹر جانا پڑتا ہے۔ اکثر یہ ضرورت لائف انشورنس کمپنی کی طرف سے صارفین کے آن بورڈنگ کے عمل میں تاخیر کا باعث بنتی ہے۔ کوٹک لائف اور اس کے شراکت دار وزٹ ہیلتھ کی موبائل میڈیکل وین، صارفین کواپنے گھر پر اپنی مرضی کے مطابق طبی معائنے بک کروانے کی اجازت دیتے ہیں۔ میڈیکل موبائل وین ہمیشہ طبی معائنے کے طریقہ کار کو انجام دینے کیلئے تمام ضروری آلات، سہولیات اور ایک کل وقتی ڈاکٹر سے لیس ہوتی ہے۔ دہلی میں پائلٹ ٹرائل کی کامیابی کے بعد کوٹک لائف نے مشترکہ طور پر ممبئی میںسی ٹی ایم ٹی  خدمات شروع کی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK