یوئیفا چمپئن لیگ ۲۶۔۲۰۲۵ءکے پہلے راؤنڈ کے ایک سنسنی خیز میچ میں لیورپول نے اپنے ہوم گراؤنڈ اینفیلڈ میں ہسپانوی کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے ہرا دیا۔
EPAPER
Updated: September 19, 2025, 1:07 PM IST | Agency | London
یوئیفا چمپئن لیگ ۲۶۔۲۰۲۵ءکے پہلے راؤنڈ کے ایک سنسنی خیز میچ میں لیورپول نے اپنے ہوم گراؤنڈ اینفیلڈ میں ہسپانوی کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے ہرا دیا۔
یوئیفا چمپئن لیگ ۲۶۔۲۰۲۵ءکے پہلے راؤنڈ کے ایک سنسنی خیز میچ میں لیورپول نے اپنے ہوم گراؤنڈ اینفیلڈ میں ہسپانوی کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے ہرا دیا۔ یہ میچ آخری لمحے تک سنسنی سے بھرپور رہا اور لیورپول کے شائقین کو خوش ہونے کا ایک موقع ملا۔
لیورپول نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اورکھیل کے چوتھے منٹ میں ہی برتری حاصل کر لی۔ محمد صلاح کی فری کک پر لیورپول کے کھلاڑی اینڈریو رابرٹسن نے گیند کا رخ بدل کر گول کیپر جان اوبلاک کو چکمہ دیا اور گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے آگے کر دیا۔ اس کے فوراً بعدچھٹے منٹمیں محمد صلاح نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایٹلیٹیکو کے دفاع کو توڑتے ہوئے ایک شاندار گول کردیا جس سے لیورپول کی برتری دو صفرہو گئی۔ایٹلیٹکو میڈرڈ کا پہلا گول مارکوس لورنتے نے کیا تھا۔ یہ گول انہوںنے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں کیا جس نے اسکور دو ایک ہوگیا ۔
ایٹلیٹیکو میڈرل نے دوسرے ہاف میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے ۸۱؍ویں منٹ میں، ایٹلیٹکو کے کھلاڑی مارکوس لورنتے نے ایک زبردست شاٹ لگایا جو لیورپول کے متبادل کھلاڑی الیکسس میک الیسٹر کے پاؤں سے ٹکرا کر گول میں چلا گیا جس سے اسکور ۲۔۲؍سے برابر ہو گیا۔جب میچ کا نتیجہ برابری پر ختم ہوتا نظر آرہا تھا ا س وقت لیورپول کے کپتان ورجل وین ڈائک نے انجری ٹائم میں ہیڈر کے ذریعے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ یہ گول ڈومینک سوبوسلائی کی کارنر کِک پر ہوا۔ حالانکہ اس گول کے خلاف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے کوچ ڈیاگو سیمون نے شدید احتجاج کیا جس پر ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا دیا۔
اس میچ میں لیورپول کے نئے اسٹرائیکر الیگزینڈر اسحاق نے بھی ٹیم کی جرسی میں اپنا پہلا میچ کھیلا۔ یہ فتح لیورپول کے لئے ایک مضبوط آغاز ہے جو اس سیزن میں چمپئن لیگ کا خطاب جیتنے کی امیدوں کو بڑھا رہی ہے۔
دفاعی چمپئن پی ایس جی نے اٹلانٹا کو ہراد دیا
فاعی چمپئن پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی) نے چمپئن لیگ کے پہلے راؤنڈ میں فرانس کے پارک ڈیس پرنسز میں اٹلانٹا کو چار صفر سے شکست دے کر اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔مارکینیوس نے تیسرے منٹ میں ہی پی ایس جی کیلئے پہلا گول کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا۔اس کے بعد خویچا کواراتسکیلیا (۳۹؍ویں)، نونو مینڈیس (۵۱؍ویں) اور گونزالو راموس (۹۰+۱؍ویں) نے گول کرتے ہوئے ٹیم کو یکطرفہ انداز میں فتح سے ہمکنار کردیا۔پی ایس جی کو چمپئن لیگ کی دفاعی مہم شروع کرنے میں ۳؍ منٹ سے بھی کم وقت لگا، جب کپتان مارکینیوس نے صرف ۲؍ منٹ اور ۱۳؍سیکنڈ کے بعد گول کردیا۔ بریڈلی بارکولا نے ۲۲؍ویں منٹ میں ایک گول کیا لیکن ریفری نے ویڈیو ٹیکنالوجی کی مدد لینے کے بعد اسے آف سائیڈ قرار دےدیا۔
پیرس نے دباؤ برقرار رکھا حالانکہ بارکولا پہلے ہاف کے ۴۴؍ویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول کرنے میں ناکام رہے ۔دوسرے ہاف میں بھی پی ایس جی نے کھیل پر مکمل کنٹرول رکھتے ہوئے مخالف ٹیم کو کوئی موقع نہیں دیا۔ نونو مینڈیس نے پی ایس جی کے لئے کھیل کے ۵۱؍ویں منٹ میں ٹیم کا تیسرا گول کیا۔دوسرے ہاف کے کھیل کے اسٹاپج ٹائم میں گونزالو راموس نے اٹلانٹا کے ڈیفینڈر بیلانووا کی غلطی کا فائدہ اٹھایا، جنہوں نے غلطی سے پرتگالی اسٹرائیکر کو گیند واپس کر دی تھی، اور پی ایس جی کیلئے چوتھا گول کردیا۔
بائرن میونخ نے چیلسی کو شکست دے دی
انگلش اسٹرائیکر ہیری کین نے اپنی ٹیم بائرن میونخ کو چمپئن لیگ کے پہلے راؤنڈ میں ایلیانز ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کلب اور ورلڈ کپ چمپئن چیلسی پر ایک کے مقابلے ۳؍گول سے کامیابی دلانے میں اہم رول ادا کیا۔بائرن کی جانب سے ۳؍ گول کئے گئے جن میں سے پہلا گول۲۰؍ویں منٹ میں چیلسی کے ٹریووہ چلوباہ کےاون گول سے بائرن کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ بقیہ ۲؍ گول ہیری کین نے۲۷؍ویں منٹ میں پینالٹی پر اور کھیل کے ۶۳؍ ویں منٹ میںاسکور کئے۔ چیلسی کی جانب سے واحد گول کول پالمر (۲۹؍ویں منٹ) نے کیا۔