• Fri, 19 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیرج آٹھویں، سچن یادو چوتھے نمبرپر رہے، والکاٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا

Updated: September 19, 2025, 12:27 PM IST | Agency | Tokyo

 دفاعی چمپئن نیرج چوپڑا نے جمعرات کو ٹوکیو میں عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ ۰۳ء۸۴؍میٹر کے بہترین تھرو کیساتھ آٹھویں نمبر پر رہے۔

Indian athlete Neeraj Chopra`s final attempt was ruled a foul. Photo: INN
ہندوستانی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی آخری کوشش فاؤل قرار دی گئی۔ تصویر: آئی این این

 دفاعی چمپئن نیرج چوپڑا نے جمعرات کو ٹوکیو میں عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ ۰۳ء۸۴؍میٹر کے بہترین تھرو کیساتھ آٹھویں نمبر پر رہے۔ سچن یادو ۲۷ء۸۶؍ میٹر کیساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ پیرس اولمپک چمپئن ارشد ندیم نے بھی اسی طرح کی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۷۵ء۸۲ میٹر کے اپنے بہترین تھرو کے ساتھ ۱۰؍ویں پوزیشن حاصل کی۔ والکاٹ (۱۶ء۸۸) نے نیرج چوپڑا، ارشد ندیم، اینڈرسن پیٹرز اور جولین ویبر جیسے اسٹار کھلاڑیوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔
  ہندوستان کے سچن یادو  نے سخت انتظار کے بعد آسانی سے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ ندیم نے آخری کوشش میں اپنی جگہ محفوظ کی تھی۔ پیرس میں ندیم نے۹۷ء۹۲؍ میٹر کے تھرو کے ساتھ اولمپک گولڈ میڈل جیتا تھاجبکہ  نیرج چوپڑا نے ۴ء۸۹؍میٹر کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ تاہم عالمی چمپئن شپ دونوں کیلئے مایوس کن ثابت ہوئی۔ 
 ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو کے کیشورن والکاٹ کی ۰۰ء۸۳؍میٹر کی آخری کوشش کے ساتھ پہلے ہی عالمی چمپئن کے طور پر تصدیق ہو چکی تھی۔ ۲۰۱۲ء کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ والکوٹ ۱۶ء۸۸؍میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ دفاعی چمپئن ہیں، جو اس کے سیزن کا بہترین ہے۔ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے ۸۷ء۳۸؍میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ وہیںامریکہ کے کرٹس تھامسن نے ۶۷ء۸۶؍   میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK