مقامی رکن اسمبلی اورمیونسپل افسران کے ہمراہ میٹنگ میں بڑی تعداد میں والدین شریک ہوئے۔
EPAPER
Updated: August 26, 2025, 3:46 PM IST | Inquilab News Network | Kurla
مقامی رکن اسمبلی اورمیونسپل افسران کے ہمراہ میٹنگ میں بڑی تعداد میں والدین شریک ہوئے۔
یہاں مغربی جانب بیل بازارکے بازاروارڈ اسکول کو ۳؍ سال قبل خستہ حال قرار دے کروہاں کے بچوں کو دیگر میونسپل اسکول میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اس تعلق سے پیر کو والدین کے ساتھ میونسپل افسران کی میٹنگ ہوئی جس میں سابق کارپوریٹر اور مقامی رکن اسمبلی نے اسکول کا تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا۔ میونسپل افسران نے یقین دلایا کہ اسکول کا کام جلدشروع کیا جائے گا۔
بیل بازار کے بازار وارڈ اسکول کافی خستہ حال ہونے کی وجہ سے گزشتہ۳؍سال سے اس اسکول کےبچوں کو سوناپور مگن ناتھورام اسکول میں منتقل کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے جری مری علاقے کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہےکیو نکہ بازاروارڈ اسکول کا کام ابھی تک شروع نہیں کیا گیاہے۔
اس بارے میں سابق مقامی کارپوریٹر واجد قریشی نے بی ایم سی ایجوکیشن اور تعمیراتی ڈپارٹمنٹ کو تحریری شکایت دے کر بیل بازار کے بند اسکول کا کام شروع کرنے کیلئے مقامی رکن اسمبلی دلیپ ماما لانڈے کی توجہ مبذول کرائی اور انہوں نے فوراً میٹنگ منعقد کرنے کو کہا۔ پیر کوکرلا- اندھیری روڈپر سفید پل علاقے کے گولڈن نیٹس ہال میں بی ایم سی کے دونوں محکموں کے افسران اور اسکولی بچوں کے والدین ہمراہ میٹنگ کاانعقاد کیا گیا۔ واجد قریشی نے بتایا کہ مقامی رکن اسمبلی دلیپ ماما لانڈے نے اسکول کا کام جلد سے جلد شروع کرنے کا وعدہ کیا۔