Inquilab Logo

لالو خاندان کو راحت،رابڑی دیوی اور میسا بھارتی کی ضمانت منظور

Updated: February 29, 2024, 8:51 AM IST

زمین کے بدلے نوکری معاملے میں دہلی کی عدالت نے ای ڈی کی مخالفت کے باوجود باقاعدہ ضمانت منظور کی

Rabri Devi and Misa Bharti Yadav were summoned to the court
رابڑی دیوی اورمیسا بھارتی یادو کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا

زمین کے بدلے نوکری سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ نے لالو یادو کے خاندان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں لالو یادو کی اہلیہ اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، ان کی بیٹی میسا بھارتی، ہیما یادو اور ہردیانند چودھری کوباقاعدہ ضمانت دے دی ہے۔ منی لانڈرنگ سے متعلق اس معاملے میںکورٹ نے چاروں  افراد کو شرائط کے ساتھ باقاعدہ ضمانت دی ہے۔عدالت نے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزمین کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ اس  لئے عدالت کو ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ 
  حالانکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے تینوں کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ  پہلے تو انہیں ضمانت نہیں دی جانی چاہئے لیکن اگر ان لوگوں کو ضمانت دی جا رہی ہے تو جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شرائط کے ساتھ ضمانت دی جانی چاہئے۔ جسے عدالت نے نوٹ اور پھر کچھ شرائط کے ساتھ چاروں کو ضمانت دے دی گئی ۔ واضح رہے کہ سی بی آئی کا الزام ہے کہ۲۰۰۴ء سے ۲۰۰۹ء کی مدت کے دوران لالو یادو نے ریلوے میں گروپ ڈی کے عہدوں پر تقرری کے بدلے اپنے خاندان کے افراد کے نام زمینیں رجسٹرڈ کروائیں۔ اس طرح انہوں نے وزیر ریل رہتے ہوئے مالی فوائد حاصل کئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK