Inquilab Logo

لالو یادو سے ای ڈی کی ۹؍ گھنٹے سے زیادہ دیر تک پوچھ تاچھ

Updated: January 30, 2024, 8:11 AM IST | Patna

۵۰؍ سے زیادہ سوالات پوچھے گئے، بیچ میں دوا اور کھانا کھانے کی مہلت دی گئی، ای ڈی دفتر کے باہر آر جے ڈی کارکنان کااحتجاج، لالو زندہ باد کے نعرے لگے

When Lalu Prasad Yadav reached the ED office, his supporters surrounded him and shouted slogans against the government along with Lalu Zindabad.
لالو پرساد یادو ای ڈی کے دفتر پہنچے تو اُن کے حامیوں نے انہیں گھیرلیا اور لالو زندہ باد کے ساتھ ہی حکومت کے خلاف بھی نعرے لگائے

ریلوے کےسابق وزیر لالو پرساد یادو سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نوکری کے بدلے زمین کے مبینہ گھوٹالہ معاملے میں پیر کو ۹؍گھنٹے سے زیادہ دیر تک پوچھ تاچھ کی۔لالو سے یہ پوچھ تاچھ یہاںای ڈی کے دفتر میں ہوئی۔ اس دوران ای ڈی نے لالو یادو سے کئی سوالوں کے جواب مانگے گئے۔ان سوالوں میں سے ایک یہ بھی تھا کہ نوکری کیلئے زمین لینے کا خیال کیوں آیا ؟ 
  لالو یادوسے پوچھ تاچھ کرنے کیلئے دہلی سے بھی ای ڈی کی ٹیم پہنچی ہے۔ اس کو پٹنہ کی ای ڈی ٹیم تعاون کررہی ہے۔ان سے ۵۰؍سے زیادہ سوالات پوچھے گئے ہیں۔ درمیان میں دوا اور کھانا کھانے کی مہلت بھی دی گئی۔ نوکری کے بدلے زمین معاملے میں ای ڈی کے سمن پر لالو پرساد یادو پیر کو ۱۱؍بجے یہاں جانچ ایجنسی کے دفتر پہنچے۔لالو کے ساتھ ان کی بڑی بیٹی میسا بھارتی موجود تھیں۔ انہوں نے اپنے والد کو ای ڈی کے دفتر میںچھوڑنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی کوئی مرکزی تفتیشی ایجنسی ہمارے خاندان کے کسی فرد کو پوچھ تاچھ کیلئے بلاتی ہے، ہم وہاں جاتے ہیں اور ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور ان کے تمام سوالوں کے جواب دیتے ہیں۔
 یاد رہے کہ لالو یادو جب ای ڈی کے دفتر کیلئے نکلے تو وہاں آرجے ڈی لیڈروں اور کارکنوں کی بھیڑ بھی اکٹھا ہوگئی ۔ اس کی وجہ سے انہیں ای ڈی کے دفتر تک پہنچنے میں تھوڑی دیر ہوگئی۔ ای ڈی دفتر کے  باہر موجود بڑی تعدا د میں آرجے ڈی کےلیڈران اور کارکنان نےلالو یادو زندہ باد کے ساتھ ہی  بی جے پی اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے لگائے۔ ادھر لالو یادو کی بیٹی میسا بھارتی نے بھی ای ڈی کی کارروائی کے خلاف شدید ناراضگی ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ میرے والد کو پریشان کیا جارہا ہے۔ ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہمیں ساتھ رہنا تھا لیکن گیٹ کے اندر نہیں جانے دیا گیا  جو نہایت افسوسناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی انتخابات کا وقت قریب آتا ہے میرے والد کو سمن کی شکل میں گریٹنگ کارڈ تھمادیاجاتا ہے۔
  بعد میں کافی احتجاج کے بعد میسا بھارتی کو ای ڈی آفس کے احاطے کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے وہاں جاکرلالو یادو کو دوائیں کھلائیں اور پانی دیا اور  پھرای ڈی کے دفتر سے باہر آگئیں۔ آر جے ڈی کارکنان نے انہیں دفتر کے احاطے کے اندر جانے کی اجازت نہ دینے پر سخت اعتراض کیا تھا۔
 خیال رہے کہ ای ڈی  زمین کے بدلے ملازمت دینے کے الزام  سے متعلق معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ الزام کے مطابق لالو یادو جب ۲۰۰۴ء سے۲۰۰۹ء تک مرکز میں کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد کے دور حکومت میں ریلوے کے وزیر تھے، انہوں نے امیدواروں کو گروپ ڈی گیٹیگری میں دی گئی ملازمتوں کے بدلے اپنے خاندان کے افراد کے نام زمین کا پلاٹ منتقل کروایاتھا، حالانکہ لالو خاندان نے ہمیشہ سے اس کی تردید کی ہے۔
لالو  سے  پوچھے گئے سوالات اور ان پر عائد الزامات:
nکتنے لوگوں سے زمین لے کر کن کن عہدوں پر کہاں کہاں ملازمت دی گئی ہے؟
nان زمینوں کو پہلے بے نامی کمپنیوں کے نام پر لی گئی تھی جن  کے ڈائریکٹر رابڑی دیوی ، ان کی بیٹیاں  اور بیٹے سمیت کچھ اور قریبی تھے، اس کی سچائی کیا ہے؟
nکچھ دنوں قبل گرفتار ہونے والا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ امیت کایتال سے کیا تعلق ہے؟
n نوکری کے بدلے امیدواروںسے زمین لینے کا خیال کیوں آیا ؟
nخیال رہے کہ ای ڈی نے حال ہی میں ان کے خلاف دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں ۴۷۵۱؍ صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK