Inquilab Logo

گجرات اور اترپردیش میں بڑے پیمانے پراعلیٰ افسران کے تبادلے

Updated: September 19, 2022, 12:36 PM IST | Agency | New Delhi

اترپردیش میں ضلع مجسٹریٹ سمیت ۱۴؍آئی اے ایس افسران کے تبادلےجبکہ گجرات میں۲۰؍آئی پی ایس افسران کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

گجرات اور اتر پردیش حکومتوں نےسنیچرکو مجموعی طور پر ۳۴؍آئی اے ایس اورآئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ اترپردیش میں ضلع مجسٹریٹ سمیت ۱۴؍آئی اے ایس افسران کاتبادلہ اور تعیناتی کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی گجرات میں۲۰؍آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) آر بی برہم بھٹ بھی ان آئی پی ایس افسران میں شامل ہیں جن کا گجرات میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ حکومت گجرات کےمحکمہ داخلہکی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہاگیاہےکہ گجرات کیڈر کے۱۹۹۵ءبیچ کے آئی پی ایس افسر کو ریاستی سی آئی ڈی (کرائم اینڈ ریلوے) کا نیا اے ڈی جی پی مقرر کیا گیا ہے۔ آر ٹی سوسار ا جو۲۰۱۱ءبیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں کو سورت شہر کا ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون ون) مقرر کیا گیا ہے۔ ۲۰۱۳ءبیچ کی آئی پی ایس آفیسر اوشا راڈاکو سورت شہرکے ڈی سی پی زون۳؍کےطور پر تعینات کیا گیا ہے۔ آنند ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجیت راجیان کو اب احمد آباد میں سائبر کرائم کا ڈی سی پی مقرر کیا گیا ہے۔ راجیان کی جگہ۲۰۱۶ءبیچ کےافسر پروین کمارلیں گے۔ وہ فی الحال راجکوٹ کے ڈی سی پی (زون  ون) ہیں۔
یوپی میں افسران کا تبادلہ
 اتر پردیش حکومت نےسنیچر کی رات انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے ۱۴؍افسران کا تبادلہ کر دیا، جن میں ۱۰؍اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہردوئی، بارہ بنکی، مرزا پور، غازی پور، آگرہ، چندولی، متھرا، پیلی بھیت، بھدوہی اورسنت کبیر نگر کو نئے ضلع مجسٹریٹ ملے ہیں۔ فہرست کےمطابق بارہ بنکی کے ڈی ایم آدرش سنگھ کو جھانسی ڈویژن کاکمشنرانچارج بنایا گیا ہے اور غازی پور کے ڈی ایم منگلا پرساد سنگھ کو ہردوئی کا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔ ہردوئی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اویناش سنگھ کو بارہ بنکی کا نیا ڈی ایم بنایاگیا ہے، جب کہ سنت کبیر نگر ڈی ایم دیویا متل کو مرزا پور کا نیا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔ اسی طرح بھدوہی کے ڈی ایم آریکا اخوری کو غازی پور کا نیا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔ متھرا کے ڈی ایم نونیت سنگھ چاہل کو قریبی آگرہ ضلع کا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔
متھرا کو نیا ڈی ایم ملا
 وارانسی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی وائس چیئر پرسن  ایشا دوہان کو چندولی کا نیا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔ پیلی بھیت کے ڈی ایم پلکت کھرے کو متھرا کا ڈی ایم اور مرزا پور کے ڈی ایم پروین کمار کو پیلی بھیت کا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔ علی گڑھ میونسپل کارپوریشن کمشنر گورانگ راٹھی کو بھدوہی کا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی گورکھپور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے وائس چیئرمین پریم رنجن سنگھ کو سنت کبیر نگر ڈی ایم کا چارج ملا ہے۔
آگرہ کے ڈی ایم کا بھی تبادلہ
 آگرہ کے ضلع مجسٹریٹ پربھو نارائن سنگھ کو محکمہ ریونیومیں سیکریٹری بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رنویر پرساد،ریلیف کمشنر اور محکمہ ریونیو کے سکریٹری کو ہاؤسنگ کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ موجودہ ہاؤسنگ کمشنر اجے چوہان کو محکمہ تعمیرات عامہ کا سیکریٹری بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK