Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی انڈینس کا مقصد پلے آف میں جگہ بنانا

Updated: May 06, 2025, 12:41 PM IST | Agency | Mumbai

ممبئی انڈینس کی ٹیم وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آج گجرات ٹائٹنس کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے پاس اسٹار کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔ کامیابی حاصل کرنے کیلئے ممبئی اور گجرات ایڑی چوٹی کا زور لگا دیں گے۔

Hardik Pandya. Photo: INN
ہاردک پانڈیا۔ تصویر: آئی این این

لگاتار ۶؍ جیت سے پرجوش ۵؍ بار کی چمپئن ممبئی انڈینس منگل کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۵ء کے ۵۶؍ ویں میچ میں گجرات ٹائٹنس کے خلاف پلے آف میں اپنی جگہ یقینی کرنے کے لئے میدان میں اترے گی۔ 
 پوائنٹس ٹیبل کے مطابق گجرات۱۰؍ میں سے ۷؍ میچ جیت کر۱۴؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ممبئی انڈینس۱۱؍ میں سے ۷؍ میچ جیت کر ۱۴؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات کا رن ریٹ۰ء۸۶۷؍  ہےجبکہ ممبئی کا رن ریٹ گجرات سے  بہتر ہونے کے ساتھ۱ء۲۷۴؍ پر بہتر ہے۔ پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ 
 ہاردک پانڈیا کی زیرقیادت ممبئی انڈینس نے ٹورنامنٹ میں اپنی چمپئن  شپ کی رفتار دوبارہ حاصل کر لی ہے، انہوں نے اپنے پچھلے میچ میں راجستھان رائلز کو۱۰۰؍ رن سے شکست دی تھی اور اپنے آخری ۵؍ میچوں میں سے ۴؍ میں جیت کے ساتھ اپنے  گھریلو میدان پر دبدبہ بنایا  ہے۔ یہاں جیت نہ صرف اس سیزن کے شروع میں گجرات سے ہارنے کا بدلہ لے گی بلکہ اسے پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر لے جائے گی۔
 اس کے برعکس کمزور گیندبازی اٹیک سے جوجھ رہی شبھمن گل کی قیادت والی گجرات ٹائٹنس اپنے آخری میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف۳۸؍ رن کی جیت کے باوجود اہم گیند بازوں کی عدم موجودگی اور سینئر فاسٹ بولر محمد سراج کے  خراب فارم کی وجہ سے ممبئی کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے سامنے کمزور نظر آرہی ہے۔ 
 روہت شرما، ریان رکیلٹن اور سوریہ کمار یادو نے ممبئی کے لئے جہاں  بلے بازی سے  چارج  سنبھالا ہے، وہیں گیندبازی میں جسپریت بمراہ، دیپک چاہر اور ٹرینٹ بولٹ کی  تثلیث  نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ درمیانی اوورس میں کرن شرما کی اسپن بھی کافی کارآمد ثابت ہوئی ہے۔
 گجرات کو   گِل اور سائی سدرشن  پر مضبوط آغاز کا بھروسہ ہے۔ جوس بٹلر، واشنگٹن سندر اور شاہ رخ خان مڈل آرڈر کو مضبوط کر رہے ہیں  تاہم، ان کے گیند بازوں کو  وانکھیڈے  کی سپاٹ اور بلے بازی کے لئے موزوں پچ پر سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گجرات نے ایم آئی کے خلاف اپنے آخری ۵؍ مقابلوں میں سے ۴؍ جیتے ہیں، لیکن فارم اور حالات گھریلو ٹیم کے حق میں ہیں۔ ٹاس میچ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم اس  میدان پر پہلے گیندبازی کرنا پسند کرتی  ہے۔ روہت شرما (۲۹۳؍رن) اور سوریہ کمار یادو (۴۷۵؍ رن) بھی فارم میں ہیں۔ ریان رکیلٹن(۳۳۴؍ رن) نے سست آغاز کے بعد فارم پایا ہے۔ تلک ورما (۲۳۹؍رن) اور نمن دھیر (۱۵۵؍رن) نے بلے بازی میں گہرائی کا اضافہ کیا۔ کگیسو ربادا کی غیر موجودگی میں بھی گجرات کے گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK