Inquilab Logo

مرکزی حکومت کے کیپ انڈیا ۲۰۱۹ کا آغاز

Updated: December 08, 2019, 3:57 PM IST | Agency | Mumbai

ممبئی میں مرکزی حکومت کے کامرس اینڈ انڈسٹری وزارت کے ’کیپ انڈیا ۲۰۱۹ء ‘ کا آغاز پیر سے ہوگیا

کیپ انڈیا کا پانچواں ایڈیشن
کیپ انڈیا کا پانچواں ایڈیشن

 ممبئی : ممبئی میں مرکزی حکومت کے کامرس اینڈ انڈسٹری وزارت کے ’کیپ انڈیا ۲۰۱۹ء ‘ کا آغاز پیر سے ہوگیا او ر اس میں ملک میں صنعتی پیداوارکو بڑھا کر اسے برآمد کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سےکیپ انڈیا کے ۵؍ویں ایڈیشن میں آئی اے ایس ایڈیشنل ڈی جی ایف ٹی میتا راجیو لوچن نے شرکت کی تھی اور ان کے ساتھ مرکزی حکومت کے محکمہ صنعت کے سیکریٹری بھی  تھے۔ 
 میتا راجیو لوچن نے  سہ روزہ نمائش کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ملک میں صنعتی ترقی میں تیزی لائی جاسکتی ہے اور اس کیلئے صنعتکاروں کو نئے اور جدید آلات کا استعمال کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی صنعتکاروں کو جدید تکنیک کا بھی استعمال کرنا ہوگا کیونکہ اس کی وجہ سےجنوبی ایشیا کے ممالک نے صنعتکاری میں ترقی کی ہے۔‘‘
 میتا راجیو لوچن نے مزید بتایا ’’میرے خیال میں ہندوستان میں افرادی قوت بہت ہے  اور اگراس میں جدید تکنیک بھی شامل ہوجائے تو ہمارا ملک دیگر ممالک کو سامان برآمد کرسکتاہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت امریکہ اور چین کے درمیان صنعتی جنگ جاری ہے اور ہمیں اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ پروڈکشن کرنا چاہئے  تاکہ ہم ان ممالک میں اپنا سامان فروخت کرسکیں جہاں چین فروخت کرتاہے۔
 سہ روزہ نمائش کا آغاز ۲؍دسمبر سے ہوا ہے اور یہ ۴؍دسمبر ۲۰۱۹ء تک جاری رہے گی۔ اس میں ۴۸؍ممالک کے صنعتکاروں نے شرکت کی ہے اورحکومت  مقامی صنعتکاروں کی اشیا ان ممالک کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ہندوستان کی کیمیکل  اور کان کنی کی کمپنیو ں نے اس میں شرکت کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK