بالی ووڈ کے مشہور اداکار ریتک روشن نے اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم’’وار ۲‘‘ کیلئے یش راج فلمز کے ساتھ ایک زبردست معاہدہ کیا ہے جس کے تحت انہیں تقریباً ₹۵۰ ؍کروڑ کی ابتدائی فیس کے ساتھ فلم کی کمائی میں منافع کا حصہ بھی دیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: July 27, 2025, 7:02 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے مشہور اداکار ریتک روشن نے اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم’’وار ۲‘‘ کیلئے یش راج فلمز کے ساتھ ایک زبردست معاہدہ کیا ہے جس کے تحت انہیں تقریباً ₹۵۰ ؍کروڑ کی ابتدائی فیس کے ساتھ فلم کی کمائی میں منافع کا حصہ بھی دیا جائے گا۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکار ریتک روشن نے اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم’’وار ۲‘‘ کیلئے یش راج فلمز (YRF) کے ساتھ ایک زبردست معاہدہ کیا ہے جس کے تحت انہیں تقریباً ₹۵۰ ؍کروڑ کی ابتدائی فیس کے ساتھ فلم کی کمائی میں منافع کا حصہ (Profit Share) بھی دیا جائے گا۔ اس معاہدے کے ساتھ رتیک روشن اب ’’وائے آر ایف‘‘ کے ان چنندہ اداکاروں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں جو شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان جیسے بڑے ناموں کے ساتھ پرافٹ شیئرنگ ماڈل پر کام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’سیارہ‘‘ ۲۰۲۵ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی
رپورٹ کے مطابق، فلم کا بجٹ تقریباً ₹۲۰۰ ؍کروڑ ہے، اور رتیک کی مجموعی آمدنی ₹۱۰۰ ؍کروڑ یا اس سے زائد تک پہنچ سکتی ہے کیونکہ وہ نہ صرف معاوضہ لے رہے ہیں بلکہ منافع میں بھی شریک ہوں گے۔ فلم میں ان کے ساتھ جونیئر این ٹی آر (جنہیں ₹۶۰ ؍کروڑ فیس دی گئی ہے) اور کیارا اڈوانی (جنہیں تقریباً ₹۱۵؍ کروڑ دیئے جا رہے ہیں ) بھی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ایان مکھرجی کو ₹۳۲ ؍کروڑ کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ `وار ۲`، جو ۲۰۱۹ء کی ہٹ فلم’’ `وار‘‘ کا سیکوئل ہے، ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ ءکو سینما گھروں کی زینت بنے گی، جبکہ اس کا ٹریلر ۲۵ جولائی ۲۰۲۵ کو ریلیز کیا جاچکا ہے۔ یش راج فلمز کی یہ نئی پیشکش نہ صرف تجارتی لحاظ سے بڑی امیدیں رکھتی ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ رتیک روشن اب نہ صرف ایک سٹار ہیں بلکہ وہ اب بڑے بزنس ماڈلز میں بھی شامل ہو چکے ہیں جہاں اداکار صرف اداکاری نہیں بلکہ پروجیکٹ کے منافع میں بھی برابر کے شریک ہوتے ہیں۔