وزارت تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور، مشن لائف، اور ہندوستان کے خلائی مشنس جن میں چندریان، آدتیہ ایل-ون اور حالیہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن مشن میں شبھانشو شکلا کی شمولیت جلد ہی این سی ای آر ٹی کے نصاب کا حصہ بنیں گے۔
EPAPER
Updated: July 27, 2025, 7:02 PM IST | New Delhi
وزارت تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور، مشن لائف، اور ہندوستان کے خلائی مشنس جن میں چندریان، آدتیہ ایل-ون اور حالیہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن مشن میں شبھانشو شکلا کی شمولیت جلد ہی این سی ای آر ٹی کے نصاب کا حصہ بنیں گے۔
آپریشن سندور، مشن لائف، اور ہندوستان کے خلائی مشنز جن میں چندریان، آدتیہ ایل-ون اور حالیہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن مشن میں شبھانشو شکلا کی شمولیت جلد ہی این سی ای آر ٹی کے نصاب کا حصہ بنیں گے۔ یہ معلومات وزارت تعلیم کے ذرائع نے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اس وقت دو تعلیمی ماڈیولز تیار کئے جا رہے ہیں، پہلا ماڈیول جماعت ۳؍ سے۸؍ کے طلبہ کیلئے ہوگا اور دوسرا جماعت ۹؍ سے۱۲؍ کے طلبہ کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ ہر ماڈیول تقریباً ۸؍ سے ۱۰؍ صفحات پر مشتمل ہوگا اور ہندوستان کے دفاعی و تزویراتی (اسٹریٹیجک) سفر کے اہم سنگ میلوں کو اجاگر کرے گا، خاص طور پر اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ آپریشن سندور کیسے پہلگام دہشت گرد حملے کے ردعمل کے طور پر انجام دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: تمل ناڈو: صحت بہتر بنانے کیلئے۳؍ ماہ تک صرف جوس پر رہنے والا ۱۷؍ سالہ لڑکا ہلاک
وزارت تعلیم کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ اس کا مقصد نوجوان ذہنوں کو ہندوستان کی فوجی طاقت، خودمختاری کے تحفظ کیلئے کئے گئے فیصلہ کن اقدامات اور قومی سلامتی میں وزارتوں کے درمیان ہم آہنگی، سفارتکاری اور دفاع کے کردار سے آگاہ کرنا ہے۔ اگرچہ آپریشن کی تفصیلات خفیہ ہی رہیں گی لیکن آپریشن سندور کو ہندوستان کی تزویراتی طاقت کی وضاحت کیلئے ایک اہم کیس اسٹڈی کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقسیم ہند کے المیے پر بھی ایک ماڈیول متعارف کرایا جائے گا جس کے ذریعے طلبہ کو آزادی کے وقت پیش آنے والے سانحات، اور اس کے بعد قوم نے جو صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا، اس کی تاریخی جھلک دکھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: اداروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش دھنکر کے استعفے کی وجہ بنی
ماڈیولز میں ہندوستان کے خلائی پروگرام کی کامیابیوں کو بھی نمایاں کیا جائے گا، جن میں چندریان، آدتیہ ایل-ون اور ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ شبھانشو شکلا کی ایگزیوم مشن ۴؍ کے ذریعے آئی ایس ایس تک رسائی شامل ہے۔ ان اسباق کا مقصد طلبہ میں سائنس سے دلچسپی اور جستجو کو بڑھانا ہے۔ فوجی کامیابیوں کے علاوہ، ماڈیولز میں مشن لائف سے متعلق معلومات بھی شامل ہوں گی جو وزارت ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کا اہم منصوبہ ہے۔ طلبہ کو بتایا جائے گا کہ یہ مشن ماحولیاتی توازن قائم رکھنے اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں کیوں اہم ہے۔ وزارت تعلیم کے افسر نے مزید کہا: ان ماڈیولز کا مقصد طلبہ کو ہندوستان کی ہمہ جہت ترقی دفاع سے لے کر سفارتکاری، پائیدار ترقی سے خلائی تحقیق تک کا جامع نظریہ فراہم کرنا ہے۔ اگرچہ ماڈیولز کی باضابطہ تاریخِ اجراء کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن یہ جلد ہی اسکولوں میں متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔