Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی فرم کے سروے میں وزیر اعظم مودی عالمی جمہوری لیڈر درجہ بندی میں سرفہرست

Updated: July 27, 2025, 5:01 PM IST | New Delhi

امریکی فرم کے سروے میں وزیر اعظم مودی عالمی جمہوری لیڈر درجہ بندی میں پانچویں بار سرفہرست قرار دئے گئے، جانئے مکمل فہرست۔

Prime Minister Narendra Modi. Photo: INN
نریندر مودی۔ تصویر: آئی این این

 امریکہ کی فرم مورنگ کنسلٹ کے تازہ سروے کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی۷۵؍ فیصدووٹ کی شرح کے ساتھ، پانچویں بار لگاتار دنیا کے سب سے مقبول جمہوری لیڈر قرار دیے گئے ہیں۔۴؍  سے ۱۰؍ جولائی۲۰۲۵ء کے درمیان ہونے والے تازہ ترین عالمی لیڈر درجہ بندی سروے میں، دنیا بھر کے جمہوری لیڈروں کو سات دنوں کے دوران اوسطاًدور اقتدار کی بنیاد پرجانچا گیا۔مودی نئے منتخب جنوبی کوریائی صدر لی جے مائونگ (جنہیں۵۹؍ فیصد حمایت حاصل ہوئی) سے آگے رہتے ہوئے سرفہرست رہے۔ 
مورنگ کنسلٹ کے مطابق، سروے میں شامل ہر چار میں سے تین ہندوستانیوں نے مودی کی قیادت سے اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ۱۸؍ فیصد نے ناپسندیدگی ظاہر کی اور۷؍ فیصد غیر جانبدار رہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو۲۰۲۴ء میں وائٹ ہاؤس واپس آئے، ۴۴؍ فیصدکی شرح کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہے۔ ٹرمپ کی نسبتاً کم اسکور کے پیچھے ملک میں جاری گھریلو اور تجارتی پالیسیوں سے متعلق چیلنج بتائے گئے ہیں جنہوں نے امریکہ میں عوامی رائے کو تقسیم کر رکھا ہے۔مورنگ کنسلٹ کے مطابق ’’تازہ درجہ بندی۴؍ سے ۱۰؍ جولائی۲۰۲۵ء تک اکٹھے کیے گئے ڈیٹا پر مبنی ہیں۔ درجہ بندیاں ہر سروے والے ملک کے بالغ افراد کے خیالات کے سات دنوں کے اوسط کو ظاہر کرتی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’حکومت اور بجرنگ دل ہمارے جانور خریدیں اور ہماری مشکل دور کریں ‘‘

بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے اس معلومات کو ایکس (ٹویٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’ایک ارب سے زیادہ ہندوستانیوں کی جانب سے پیارے اور دنیا بھر میں لاکھوں کی جانب سے معزز، وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر مورنگ کنسلٹ گلوبل لیڈرکی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں, دنیا بھر میں سب سے زیادہ قابل اعتمادلیڈر۔ مضبوط قیادت، عالمی وقار ، ہندوستان  محفوظ ہاتھوں میں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ۲۰۱۹ء سے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد نے ہندوستانی شہریت ترک کی

واضح رہے کہ یہ سروے اس وقت سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر اپنا۴۰۷۸؍ واں دن مکمل کیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ مسلسل دوسرے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے شخص بن گئے ہیں۔ انہوں اندرا گاندھی کے۴۰۷۷؍ دنوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب وہ صرف جواہر لعل نہرو کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔وزیر اعظم مودی کم از کم ستمبر۲۰۲۱ء سے مسلسل مورنگ کنسلٹ کی عالمی رہنما درجہ بندی ٹریکر میں سرفہرست رہے ہیں، جب ان کی منظوری کی شرح۷۰؍ تھی۔ ان کی درجہ بندی میں مستقل اضافہ ہوا، ابتدائی ۲۰۲۲ء تک ۱۳؍ بین الاقوامی لیڈروں میں یہ تقریباً۷۱؍ فیصد تک پہنچ گئی، اور۲۰۲۳ء میں ۷۶؍فیصدکی بلند ترین سطح کو چھوا۔ فروری۲۰۲۴ء تک ان کی شرح۷۸؍ فیصد تک پہنچ گئی، جس نے عالمی سطح پر ان کی حیثیت کو مزید مستحکم کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK