Inquilab Logo

باندرہ اور کھار اسٹیشنوں پر نئے پلوں کا آغاز

Updated: October 18, 2021, 11:23 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Bandra

؍۱۵؍کروڑ کی خطیر رقم سے ان دونوں پلوں کی تعمیر مکمل ہوئی۔ ان پلوں سے آمدورفت اورپلیٹ فارم تک پہنچنے میں مسافروں کو سہولت ہوگی

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

باندرہ اورکھار ریلوے اسٹیشنوں پر ۲؍ نئے پل تعمیرکرنے کے بعد اس کااتوار کوآغاز عمل میں آیا ،اس سے مسافروں کو آمد و رفت میں مزیدسہولتہوگی۔کووڈکے دورمیں کچھ رعایتیں  دینے  کے باوجود اب بھی عام مسافروں پرپابندی برقرار ہے اورعام آدمی سفر کی اجازت کے لئے بے قرار ہے۔ لیکن ان پابندیوں کے درمیان کئی پلوں کی تعمیر کی گئی اوریہ دونوں پُل بھی اسی کاحصہ ہیں۔ 
 باندرہ اسٹیشن پرجنوب کی سمت اورتمام پلیٹ فارم یعنی پلیٹ فارم نمبرایک سے ۷؍تک کو جوڑتے ہوئے ایک نیا فٹ اوور بریج شروع کیا گیا ہے ۔ یہ نیا پل ۸۰؍میٹرلمبا اور۱۰؍میٹر چوڑا ہے۔ اس کی تعمیرپرمجموعی طور پر۷؍کروڑروپے کا صرفہ آیا ہے۔ 
 اسی طرح کھار روڈریلوے اسٹیشن پربھی ۸؍کروڑروپے کی خطیر لاگت سے ایک فٹ اوور بریج تعمیرکرنے کےبعد اسے بھی مسافروں کیلئے  شروع کیا گیا ہے ۔یہ پل ۶؍میٹر چوڑا اور ۱۱۰؍ میٹر لمباہے۔
 یہ تفصیلات نمائندۂ انقلاب کو ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر اوسمیت ٹھاکورنے مہیا کروائیں ۔ انہوں نےیہ بھی بتایا کہ ’’ رواں سال میں ویسٹرن ریلوے میں ایسے ۵؍ پلوں کو شروع کیا گیا ہے جن میںپہلا باندرہ اورکھار اسٹیشنوں کے درمیان ہے جبکہ دوسرا ماہم میں اور تیسرا سانتا کروزمیں بنایا گیا ہے۔انہوںنےیہ بھی بتایاکہ ’’ ان تمام پلو ںکو اس  طرح سے بنایا گیا ہےکہ پہلے کے پلوں کے مقابلے کافی گنجائش ہوگی اور آمدورفت میں بھیڑ  بھاڑ نہیںہوگی ۔اس کے علاوہ اس کی وجہ سے پٹریاں پار کرنے کے واقعات میں بھی کمی آنے کی امید ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسافروں کو گنجائش کے ساتھ آسانی سے آنے جانے کا موقع ملے گا چنانچہ وہ مزید احتیاط برتیں گے۔‘‘
 چیف پی آر اونے مزیدبتایاکہ ’’ اس کے ساتھ ہی کئی اورپلوں کی تعمیرکا منصوبہ ہے اور بالترتیب ان کی تعمیر کاکام شروع ہوگا ۔ ریلوے کا مقصد یہ ہے کہ مسافروں کو ہرطرح سے سہولت میسرآئے۔یہی وجہ ہےکہ ان مشکل اورچیلنج بھرے  وقت میںبھی ریلوے نے اپنا کام ہمیشہ کی طرح جاری رکھا اورریلوے ملازمین نے بھی اپنی جان کی بازی لگاکر خدمات انجام دیں ۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK