Inquilab Logo

اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ دستخطی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز

Updated: March 17, 2023, 10:37 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی اس پر متفق ۔مطالبہ دہرایا کہ علاقہ کا وکاس مہاڈا سےکروایا جائے

A scene from the second phase of the `Adani Hitao Dharavi Bachao` campaign.
’اڈانی ہٹاؤدھاراوی بچاؤ‘ دستحطی مہم کے دوسرے مرحلے کا منظر۔ (تصویر: انقلاب)

: یہاںپھر مختلف سیاسی جماعتوں اورسماجی تنظیموں کی جانب سےسی پی آئی کی سربراہی میں’اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ‘ نعرہ لگاتے ہوئے دستخطی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایک میٹنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اڈانی کا ٹھیکہ رد کرنے سے اتفاق کرتے ہوئے اس تعلق سے مہم چلانے کا فیصلہ کیاتھا۔
 دھاراوی کے ٹرانزٹ کیمپ ، راجیو گاندھی نگر اوربھارت ماتاجمخانہ کےپاس مہم کا آغاز ۱۵؍ مارچ کی شام کوساڑھے ۵؍بجے سے کیا گیا۔ یہ مہم ۲۵؍ مارچ تک جاری رہےگی۔اس کے بعد مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پرریلی نکالی جائے گی۔
 اس بارے میںممبئی بھاڑے کروپریشد کے صدر کامریڈ پرکاش نارویکرنے کہاکہ’’ یہ بہت اچھی بات ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اڈانی کوہٹانے اور مہاڈا سے دھاراوی کا وکاس کرانے پرمتفق ہیں ۔ مقامی لوگ بھی اس سے اتفاق رکھتے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ ہمیںخود بھی محفوظ رہناہے اور دوسرے بھائیوں کی بھی فکر کرنی ہےکہ ان کے ساتھ دھوکہ نہ ہونے پائے اس لئے سبھی کواڈانی کی حقیقت سےآگاہ کرانا ضروری ہے۔‘‘کامریڈ نصیرالحق (سی پی آئی ) نے کہاکہ ’’ اڈانی کا گھپلا سامنے آنے کے بعد سے ہرشخص کے ہوش اڑے ہوئے ہیںکہ اتنے بڑے پیمانے پرٹھگی کی گئی اوراب بھی حکومت اس رازکوچھپانے کیلئے طرح طرح کے حربے آزمارہی ہے۔اس لئے یہ ضروری ہے کہ کم سے کم دھاراوی  کے واسیوں کو تو اڈانی کی جعلسازی سے آگاہ کروایا جائے اوران کوبچایا جائے۔‘‘ اے آئی وائی ایف کے عہدیدار شنکرکونچی کوروےنے کہاکہ’’ حکومت کوخود ہی اڈانی کاٹھیکہ رد کردینا چاہئے کیونکہ اب اڈانی پر بھروسہ نہیںکیاجاسکتا ۔ اڈانی نے جوکچھ کیا اورجس طرح سے دولت جمع کی ہے، اس کی پول کھل چکی ہے  اس لئے ہم سب دھاراوی  کے واسیوں کواڈانی کے چنگل میںپھنسنے نہیںدیںگے۔ لوگوں کو بتایا جائے گا اوران کوبیدار کرنے کےساتھ ساتھ بڑی تعداد میںدستخط حکومت کوبھیجی جائے گی کہ لوگوں کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘ 

dharavi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK