سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو مشورہ دیا، موقف پیش کرنے کی ہدایت دی۔ یہ کہتے ہوئے کہ وہ سرکار کو ہدایت نہیں دینا چاہتا بس معاملہ کی حساسیت سے اسے آگاہ کرنا چاہتا ہے،سپریم کورٹ نے جمعہ کو مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ قریبی خونی رشتوں میں شادیوں کے تعلق سے قانون سازی کے جواز پر اپنا موقف پیش کرے۔
سپریم کورٹ۔ تصویر: آئی این این
یہ کہتے ہوئے کہ وہ سرکار کو ہدایت نہیں دینا چاہتا بس معاملہ کی حساسیت سے اسے آگاہ کرنا چاہتا ہے،سپریم کورٹ نے جمعہ کو مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ قریبی خونی رشتوں میں شادیوں کے تعلق سے قانون سازی کے جواز پر اپنا موقف پیش کرے۔
چیف جسٹس سوریہ کانت ،جسٹس جوئے مالیہ باغچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ نے یہ بھی کہا کہ عدالت (کزنس کے درمیان ہونے والی) ایسی شادیوں کو منضبط نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی اصلاحات کے نکتہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس تعلق سے قانون سازی کا اختیار پوری طرح سے مقننہ کوہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: وزیر اعظم کی مدت کو۸؍ سال تک محدود کرنے کا بل کنیسٹ میں پیش
سپریم کورٹ بنگلور کی رہنےوالی قانون کی طالبہ چاروی ایس کی اس عرضی پر شنوائی کررہا ہے۔ اس میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیاقانوناً ایسے رواج کو جاری رہنے کی اجازت دی جانی چاہیے جس کے نتیجے میں ایسے بچے پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جنہیں جینیٹک (جینیاتی) بیماریوں کا سامنا ہو ۔ عرضی گزار کے مطابق قریبی رشتہ داروں کے درمیان شادی پر روک لگاکر اس سے بچا جاسکتاہے۔ عرضی پر مرکز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بنچ نے کہاکہ ’’ہم نوٹس جاری کر رہے ہیں تاکہ حکومت ہند کو اس جانب متوجہ کیا جاسکے کہ کیا مناسب قانون سازی کی ضرورت ہے ۔‘‘کورٹ نے واضح کیا کہ ہم کوئی ہدایت نہیں دیںگے۔ توجہ طلب ہےکہ طلاق ثلاثہ کے معاملے میں بھی سپریم کورٹ کے توجہ دلانے کے بعد ہی مودی سرکار نے قانون سازی کی تھی۔