ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولرجسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور تاریخی کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔
EPAPER
Updated: November 21, 2026, 2:14 PM IST | Agency | Wellington
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولرجسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور تاریخی کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور تاریخی کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے انہوں نے سابق ہندوستانی فاسٹ بولر جواگل سری ناتھ کو پیچھے چھوڑ دیا اور ہندوستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ٹاپ ۱۰ ؍گیند بازوں کی فہرست میں جگہ بنالی۔
بمراہ نے یہ اہم سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میدان میں حاصل کیا۔ انہوں نے میچ کے پہلے دن تین اہم وکٹیں حاصل کرکے اپنے ٹیسٹ کریئر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد ۲۳۷؍ تک پہنچادی۔ اس طرح وہ جواگل سری ناتھ کے ۲۳۶؍ وکٹوں کے ریکارڈ سے آگے نکل گئے۔
یہ بھی پڑھئے: ویمنس ہاکی: ہندوستان کی نظریں خطاب کی ہیٹ ٹرک پر
دلچسپ بات یہ ہے کہ بمراہ نے یہ کامیابی محض ۵۳ ؍ٹیسٹ میچوں میں حاصل کی، جبکہ سری ناتھ نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں ۶۷ ؍میچ کھیل کر ۲۳۶ ؍وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس طرح بمراہ نے ۱۴؍ میچ کم کھیل کر سابق ہندوستانی فاسٹ بولر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، جسے جسپریت بمراہ نے درست ثابت کردیا۔ انہوں نے میچ کے ابتدائی اوور میں ہی نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین بھیج دیا۔بمراہ نے اپنی شاندار گیند بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ڈیرل مچل کو بھی آؤٹ کیا۔ اس کے بعد دوسرے سیشن میں ٹام بلنڈل کو محض ۵ ؍رن کے اسکور پر آؤٹ کرکے انہوں نے اپنا تیسرا وکٹ حاصل کیا۔ٹام بلنڈل کا وکٹ حاصل کرتے ہی بمراہ کے ٹیسٹ کریئر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد ۲۳۷ ؍وکٹ ہوگیا اور انہوں نے جواگل سری ناتھ کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں دسویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کرلیا۔جسپریت بمراہ نے اب تک ہندوستان کے لیے ۵۳ ؍ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے ۱۹ء۷۵؍ کی بہترین اوسط سے ۲۳۷ ؍وکٹ حاصل کی ہیں۔