Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی ایم سی کی پے اینڈ پارک اسکیم میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا وکلاء نےپردہ فاش کیا

Updated: August 11, 2025, 10:21 PM IST | Mumbai

بی ایم سی کی پے اینڈ پارک اسکیموں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور اوور چارجنگ کا ۲؍ وکلاء سبط حسن اور کوٹیش ریڈی نے اپنے اسٹنگ آپریشنوںکے ذریعے پردہ فاش کیا ۔

Lawyers have filed a complaint with the BMC and police against corruption in pay and parking.
پے اینڈ پارکنگ میں بدعنوانی کے خلاف وکلاء نے بی ایم سی اور پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

 بی ایم سی کی پے اینڈ پارک اسکیموں میں بڑے پیمانے پر  بدعنوانی اور اوور چارجنگ کا ۲؍ وکلاء سبط حسن اور کوٹیش ریڈی نے اپنے اسٹنگ آپریشنوںکے ذریعے  پردہ فاش کیا  ۔ ان کا کہنا ہے کہ مختلف پارکنگ مقامات پر ٹھیکیدار شہری انتظامیہ کی مقررہ شرحوں سے کہیں زیادہ رقم وصول کر رہے ہیں اور یہ سب کچھ شہری افسران اور قلابہ پولیس کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے جنہوں نے ان ٹھیکیداروں کو تحفظ فراہم کر رکھا ہے اور عوام کو لوٹنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
 وکلاء کے مطابق۴؍ اگست کو ایڈوکیٹ ریڈی نے اپنی گاڑی نمبر ایم ایچ۰۴؍اے ایم ۹۳۲۵ ؍  کالا گھوڑا کے کے دوباش روڈ پے اینڈ پارک میں کھڑی کی جسے پمپلیشور مہیلا بچت گٹ چلا رہا ہے۔ بلدیہ کی مقررہ فیس۷۰؍روپے فی گھنٹہ کے باوجود پارکنگ اٹینڈنٹ نے۵۰۰؍ روپے طلب کئے اور اعتراض کرنے پر اسے ۴۰۰؍روپے کر دیا۔ اسی روز بعد میں وہ ریگل سینما کے قریب لینس ڈاؤن روڈ پر کری ایٹو انٹرپرائزز کے زیر انتظام پارکنگ میں گئے جہاں ان سے ۷۰۰؍روپے وصول کئے گئے۔ اس سے قبل ۶؍ جولائی کو سبط حسن سے کے دوباش روڈ پر ایک گھنٹے کی پارکنگ کیلئے ۲۰۰؍ روپے وصول کئے گئے، اٹینڈنٹ جتیندر کمار نے باقاعدہ رسید دینے سے انکار کیا اور بعد میں جعلی سرکاری شرح درج کر کے۷۰؍ روپے کی پرچی تھما دی۔
 ایڈووکیٹ ریڈی کا کہنا ہے کہ جب وہ قلابہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرانے پہنچے تو افسران نے انہیں۶؍گھنٹے تک انتظار کروایا اور پھر نامزد ملزمان کے بجائے’نامعلوم افراد‘کے خلاف ایف آئی آر نمبر۱۸۶/۲۵؍ درج کیا۔ ادھر سبط حسن کی بی ایم سی کو دی گئی تحریری شکایت کو بھی کوئی خاطر میں نہ لایا گیا۔
 بی ایم سی کے اسسٹنٹ انجینئر روی مسکے نے اگرچہ کالا گھوڑا معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر نمبر۱۲۹/۲۵؍ اور ۱۳۳/۲۵؍ درج کرائی اور۱۵؍ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے بعد متعلقہ ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ بھی کیا لیکن اسی نوعیت کے الزامات پر۱۲؍دیگر ٹھیکیداروں کو صرف جرمانہ عائدکر کے کام جاری رکھنے دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK