Inquilab Logo

بجٹ اجلاس میں وزیروں کی غیر موجودگی پر اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے سوال اٹھائے

Updated: March 27, 2023, 11:14 AM IST | Mumbai

شندے حکومت پر تنقید ، کہا’’ جب ہم اقتدار میں تھے اس وقت اگر متعلقہ کابینہ وزیر ایوان میں موجود نہیں ہوتا تھا تو اسی محکمے کاانچارج وزیر مملکت اس کی جگہ لیتا تھا‘‘

Opposition leader Ajit Pawar has raised the issue of ministers` absence in the House before. (File Photo)
اپوزیشن لیڈر اجیت پوار اس سے قبل بھی ایوان میں وزراء کی غیر حاضری کا معاملہ اٹھا چکے ہیں۔(فائل فوٹو)

مہاراشٹر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اجیت پوار نے بجٹ اجلاس کے دوران وزراء کی غیر حاضری پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت پر تنقید کی۔این سی پی  لیڈر اجیت پوار نے کانگریس  اور شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے  لیڈروں کے ساتھ بجٹ اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ’’ ایوان میں وزراء کی غیر حاضری رہی، ان کی شراکت نظر نہیں آئی ۔ جب ہم اقتدار میں تھے   اس وقت اگر متعلقہ کابینہ وزیر ایوان میں موجود نہیں ہوتا تھا تو اسی محکمے کاانچارج وزیر مملکت اس کی جگہ لیتا تھا ۔ لیکن اس مرتبہ ایسا ہوا کہ کسی محکمہ کے وزیر کی غیر حاضری کی صورت میں دوسرے محکمہ کے وزیر نے  ان کی طرف سے بیان دیا ۔‘‘
 این سی پی لیڈر اجیت پوار اس سے قبل بھی  اجلاس کے دوران وزراء کی غیر حاضری پر حکومت کو  نشانہ بنا چکے ہیں۔ واضح رہےکہ  تقریباً ۱۰؍ دن پہلے، مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کی طرف سے توجہ طلب  تحریک لائی گئی تھی لیکن ۸؍ میں سے۷؍ تجاویز پر بحث نہیں ہو سکی، کیونکہ متعلقہ محکموں کے وزراء اسمبلی میں موجود نہیں تھے۔ اجیت پوار نے اس پر ناراضگی ظاہر کی تھی اور حکومت پر تنقید کی تھی۔ اس کے بعد نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے بھی وزراء کی غیر حاضری پر معذرت کر لی تھی۔ بتا دیں کہ اجیت پوار نے گزشتہ سرمائی اجلاس میں بھی وزراء کی غیر حاضری کا معاملہ اٹھایا تھا۔
توجہ طلب نوٹس کیا ہے
  بتاتے چلیں کہ پارلیمنٹ یا اسمبلی میں ایک اہم مسئلہ پر وزیر کی توجہ مبذول کرانے کے لیے توجہ طلب تحریک لائی جاتی ہے۔ تحریک پیش کرنے والا رکن متعلقہ وزیر یا لیڈر سے اس معاملے پر بیان طلب کرتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی کے آغاز کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا۔

ajit pawar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK