Inquilab Logo Happiest Places to Work

معروف آئی ٹی کمپنی’ ٹی سی ایس‘ دنیا کے ٹاپ۵۰؍ برانڈز میں شامل

Updated: May 16, 2025, 11:00 AM IST | Agency | Mumbai

معروف کنٹر برانڈز یڈ موسٹ ویلیو ایبل گلوبل برانڈز۲۰۲۵ءرپورٹ میں ٹی سی ایس کو دنیا کے۱۰۰؍ سب سے قیمتی برانڈز میں شامل کیا گیا ہے۔

Tata Consultancy Services (TCS) is one of the leading companies in the country. Photo: INN
ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز (ٹی سی ایس) کا شمار ملک کی اہم کمپنیوں میں ہوتاہے۔ تصویر: آئی این این

معروف انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز(ٹی سی ایس) کو معروف کنٹر برانڈز موسٹ ویلیو ایبل گلوبل برانڈز کی رپورٹ میں دنیا کےسو سب سے قیمتی برانڈز میں شامل کیا گیا ہے۔ 
 ٹی سی ایس نے عالمی برانڈ کی پہچان میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ معروف کنٹر برانڈز یڈ موسٹ ویلیو ایبل گلوبل برانڈز ۲۰۲۵ءرپورٹ میں ٹی سی ایس کو دنیا کےسو سب سے قیمتی برانڈز میں شامل کیا گیا ہے جہاں یہ۴۵؍ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ کمپنی کی برانڈ ویلیو کا تخمینہ۵۷ء۳؍ ارب ڈالر ہے جس میں سالانہ۲۸؍فیصد اضافہ ہے۔ یہ حصولیابی ٹی سی ایس کی مسلسل مارکیٹنگ کوششوں، عالمی کھیلوں کی شراکت داری، جدت طرازی اور برانڈ کمیونیکیشنز میں بہترین کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔ مومنٹم- آئی ٹی ایس ایم اے کی طرف سے کئے گئے آزاد برانڈ آڈٹ سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ دنیا بھر کے ۹۵؍ فیصد کاروباری اہلکارٹی سی ایس برانڈ سے واقف ہیں، جو کہ۲۰۱۰ء میں صرف۲۹؍ فیصد تھا۔ ٹی سی ایس کی برانڈ سازی میں اس کا۱۴؍ گلوبل میراتھن ایونٹس کے اسپانسر کردار خاص طور پر اہم رہا ہے۔ ان میں ٹی سی ایس نیو یارک سٹی میراتھن، لندن میراتھن اور سڈنی میراتھن شامل ہیں۔ ان ایونٹس میں ہرسال ۶؍ لاکھ سے زیادہ رنرز حصہ لیتے ہیں اور۲۰۲۴ء میں انہوں نے مقامی معیشتوں میں ۲ء۵۲؍ ارب ڈالر کا تعاون دیا۔ مزید برآں ۲۷ء۹؍کروڑ ڈالر کی رقم خیراتی کاموں کیلئے اکٹھی کی گئی۔ کانٹار برانڈز کے سربراہ، مارٹن گوریرا نے کہا، ’’ٹی سی ایس کی کارکردگی اس کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی صلاحیتوں اور جدت طرازی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے برانڈ کا عالمی اثر و رسوخ جاری ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK