محکمہ شہری ترقیات نے کئی ایسے پروجیکٹ پورے نہیں کئے جن کیلئے مرکز نے فنڈ مہیا کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ میں چپقلش کی خبریں
EPAPER
Updated: August 26, 2025, 11:14 PM IST | Mumbai
محکمہ شہری ترقیات نے کئی ایسے پروجیکٹ پورے نہیں کئے جن کیلئے مرکز نے فنڈ مہیا کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ میں چپقلش کی خبریں
۲۰۲۲ء میں جب ایکناتھ شندے نے اپنے لیڈر ادھو ٹھاکرے سے بغاوت کرکے بی جے پی سے ہاتھ ملایا تھا، اس وقت ان کے پاس محکمہ شہری ترقیات کا قلمدان تھا۔ اس وقت میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ ایکناتھ شندے کی ادھو ٹھاکرے( جو اس وقت وزیر اعلیٰ تھے) سے ناراضگی کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انہوں نے شندے کے محکمے کی نگرانی شروع کر دی تھی۔ انہوں نے افسران سے کہہ دیا تھا کہ وہ شندے کی کسی بھی فائل کو تکمیل تک پہنچانے سے پہلے ان (ادھو ) سے رابطہ کر لیں۔ اس بات میں کتنی صداقت ہے یہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا لیکن یہ سچ ہے کہ ایکناتھ شندے نے ادھو ٹھاکرے کی حکومت گرادی تھی اور بی جے پی کی مدد سے خود وزیر اعلیٰ بن گئے تھے۔
اب ایکناتھ شندے وزیر اعلیٰ نہیں ہیںکیونکہ ۲۰۲۴ء اسمبلی الیکشن کے بعد بی جے پی نے انہیں وزیر اعلیٰ کی کرسی نہیں دی بلکہ مہاراشٹر میں اپنے سب سے مقبول چہرے دیویندر فرنویس کو اس عہدے پر بٹھایا۔ اس وقت فرنویس وزیر اعلیٰ ہیں اور ایکناتھ شندے ان کے نائب لیکن شندے کے پاس محکمہ کے نام پر وہی شہری ترقیات کی وزارت ہے جو ادھو ٹھاکرے کے زمانے میں تھی۔ موجودہ وزیر اعلیٰ فرنویس بھی وزیر برائے شہری ترقیات ایکناتھ شندے کے کام سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک روز قبل ہوئی کابینہ کی ایک میٹنگ میں محکمہ شہری ترقیات کے افسران سے باز پرس کی۔ یاد رہے کہ اس کابینہ میٹنگ میں ایکناتھ شندے کو خود موجود رہنا تھا لیکن وہ غیر حاضر تھے۔ فرنویس کی ناراضگی اس بات پر تھی کہ مرکزی حکومت نے محکمہ شہری ترقیات کے تحت آنے والی امرت یوجنا کیلئے ہزاروں کروڑ روپے کا فنڈ دیا ہے لیکن وزارت نے اپنے پروجیکٹ مکمل نہیں کئے ہیں۔ البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکناتھ شندے نے اپنی وزارت کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ التواء میں پڑے کاموں کو جنگی پیمانے پر پورا کریں۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس خود اس معاملے میں محکمہ شہری ترقیات کے ضلع سطح کے افسران سے رابطہ کرکے انہیں ضروری ہدایات دی ہیں۔ تاکہ یہ کام جلد از جلد پورے ہوں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ جس طرح مبینہ طور پر ادھو ٹھاکرے ایکناتھ شندے کے محکمے کی نگرانی کر رہے تھے ، ٹھیک اسی طرح کی نگرانی اب دیویندر فرنویس کر رہے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے اورنگ آباد میں بھی ایک پروگرام تھا جس میں دیویندر فرنویس کیساتھ ایکناتھ شندے کو حاضر رہنا تھا لیکن وہ اس پروگرام میں نہیں پہنچے۔ اس تعلق سے میڈیا نے وزیر برائے نقل وحمل پرتاپ سرنائیک سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ایکناتھ شندے کیوں اس پروگرام میں نہیں پہنچ پائے۔ البتہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے محکمہ شہری ترقیات سے ناراض ہونے کی بات سے انکار کیا۔ ویسے ایکناتھ شندے اتوار کی رات وزیر اعلیٰ اور اجیت پوار کے ساتھ ایک میٹنگ میں شریک ہوئے تھے جس میں صرف یہی تینوں موجود تھے۔ یاد رہے کہ بی جے پی اور شیوسینا (شندے) کے درمیان اختلافات کی خبریں آج میں نہیں آئی ہیں ۔ گزشتہ کم از کم ۳؍ ماہ سے دونوں پارٹیوں کے لیڈران اندر ہی اندر