Inquilab Logo Happiest Places to Work

حکومت نے توشہ خانہ کی اشیاء کی نیلامی عوام کیلئے کھول دی، رولیکس، عمانی خنجر وغیرہ کی نیلامی جاری

Updated: June 26, 2026, 10:09 PM IST | New Delhi

اس ای۔نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم، ہندوستان کے سرکاری خزانے میں جمع کردی جائے گی۔ اس راؤنڈ میں سیاسی عہدیداروں کو ملنے والے تحائف شامل نہیں ہیں، تاہم وزارت کا منصوبہ ہے کہ مستقبل کی نیلامیوں میں سابق وزرائے خارجہ کو ملنے والے تحائف کو بھی شامل کیا جائے۔

Photo: X
نیلامی میں شامل چند اشیاء۔ تصویر: ایکس

مرکزی حکومت نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے خارجہ سیکریٹری سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام کو ان کے سرکاری بین الاقوامی دوروں کے دوران ملنے والے تقریباً ۳۰۰ تحائف کو اب عوامی نیلامی کیلئے پیش کیا ہے۔ ان اشیاء کی قیمتیں ۲۳۸۵ روپے سے ۱۷ لاکھ روپے کے درمیان ہیں۔ ان میں رولیکس یاٹ ماسٹر II نامی گھڑی، عمان کا ایک چاندی کا خنجر، لندن میں بنا ہوا چاندی کا چائے کا سیٹ اور یہاں تک کہ ایک ایپل میک بک پرو (Apple MacBook Pro) بھی شامل ہے۔

۸ جون سے جاری یہ نیلامی، تاریخ میں پہلی بار، ہندوستانی توشہ خانہ کی اشیاء کی عام عوام کیلئے کھلی ای-نیلامی (e-auction) ہے، جسے ترمیمی توشہ خانہ رولز ۲۰۲۴ء کے تحت ممکن بنایا گیا ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق، حکام نے بتایا کہ اس سے قبل ۱۹۸۳ء میں ہونے والی ایسی آخری نیلامی صرف وزارتِ خارجہ کے سرکاری ملازمین تک ہی محدود تھی۔

یہ بھی پڑھئے: جو سیکو کی مظفر نگر فسادات پر مبنی کتاب میں ۶؍ ہندوستانی ناشروں کو دلچسپی

نیلامی کیلئے پیش کی گئی سب سے مقبول اشیاء میں چاندی کا قدیم باکس بھی شامل ہے جو بنیادی طور پر ایک ہائی اینڈ سگار کنٹینر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔ یہ ۱۹۸۰ء کی دہائی میں توشہ خانہ میں شامل ہوا تھا۔ ۱۲۰۳۰ روپے کی بنیادی قیمت کے ساتھ، اس کیلئے اب تک ۲۹ بولیاں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سب سے زیادہ بولی ۵۲ ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

دو رولیکس یاٹ ماسٹر گھڑیاں، جن کی ابتدائی قیمت ۵ء۱۶ لاکھ روپے ہے، اب تک ایک درجن سے زائد بولیاں حاصل کر چکی ہیں جو ۷۹ء۱۶ لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ کویتی برانڈ الاربش کا سونے کے زیورات کا ایک سیٹ، جس کی قیمت ۵ء۹ لاکھ روپے ہے، اب تک ایک بھی بولی حاصل نہیں کر سکا۔ ایک آرائشی چاندی کا باکس جس پر سونے کا پانی چڑھے ہوئے ڈریگن بنے ہیں، اور سوئٹزرلینڈ کے `آرگور ہیریوس` برانڈ کا ۲۰ گرام کا سونے کا بسکٹ، جس کی ابتدائی قیمت ۹۲ء۳ لاکھ روپے ہے، اب تک ۸ بولیاں حاصل کر چکا ہے جو ۰۶ء۴ لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: تمل ناڈو: وزیر اعلیٰ وجے نے ۳۰۰؍ نئی بسوں کی خدمات کا افتتاح کیا

یہ نیلامی ۳۰ جون کو ختم ہوگی، جس کے بعد کامیاب بولی لگانے والوں کو اشیاء بالکل مفت ڈیلیور کی جائیں گی۔ ہر شے کی بنیادی قیمت اس کی تشخیصی قیمت اور پیکنگ و ڈیلیوری کے اخراجات کو ملا کر طے کی جاتی ہے اور یہ تشخیص ایک مقررہ کمیٹی کرتی ہے۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم، ہندوستان کے سرکاری خزانے میں جمع کر دی جائے گی۔ اس راؤنڈ میں سیاسی عہدیداروں کو ملنے والے تحائف شامل نہیں ہیں، تاہم وزارت کا منصوبہ ہے کہ مستقبل کی نیلامیوں میں سابق وزرائے خارجہ کو ملنے والے تحائف کو بھی شامل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK