• Fri, 10 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیونل میسی دسمبر میں ہندوستان کا دورہ کریں گے، ٹکٹوں کے دام آسمان پر

Updated: October 10, 2025, 12:11 PM IST | Agency | Mumbai

دنیا کے عظیم فٹ بال اسٹار لیونل میسی ایک بار پھر  ہندوستان آنے والے ہیں۔ دسمبر میں تین روزہ جشن’’گوٹ ٹور آف انڈیا ‘‘کے عنوان سے منعقد ہوگا، جو کھیل، ثقافت اور تفریح کا دلکش امتزاج پیش کرے گا۔

Legendary football player Lionel Messi. Photo: INN
لیجنڈ فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی۔ تصویر: آئی این این
دنیا کے عظیم فٹ بال اسٹار لیونل میسی ایک بار پھر  ہندوستان آنے والے ہیں۔ دسمبر میں تین روزہ جشن’’گوٹ ٹور آف انڈیا ‘‘کے عنوان سے منعقد ہوگا، جو کھیل، ثقافت اور تفریح کا دلکش امتزاج پیش کرے گا۔ یہ دورہ ۱۳؍ سے ۱۵؍ دسمبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران میسی چار بڑے شہروں کولکاتا، احمدآباد، ممبئی اور نئی دہلی کا سفر کریں گے۔ فٹ بال کے شائقین کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہوگا کہ وہ اپنے ہیرو کو قریب سے دیکھ سکیں۔کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں اس ٹور کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، جس میں دوپہر کے وقت ’’گوٹ کپ‘‘ کے نام سے ایک نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں  ہندوستانی  کھیلوں کے لیجنڈز سورو گانگولی، بائیچنگ بھوٹیا اور لیانڈر پیس شرکت کریں گے۔ شام کے سیشن میں میسی اپنے مداحوں سے براہِ راست ملاقات کریں گے۔
 
 
انسٹاگرام پر میسی نے اعلان کیا کہ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد بھارت واپس آنے پر بے حد پرجوش ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت میرے لیے ایک خاص ملک ہے، یہاں کے شائقین کی محبت ناقابلِ فراموش ہے۔واضح رہے کہ میسی آخری بار۲۰۱۱ء میں کولکاتا آئے تھے، جب انہوں نے ایک دوستانہ میچ کھیلا تھا۔ میسی  کے لئےدیوانگی کو دیکھتے ہوئے ٹکٹوں کے دام بھی آسمان پر ہیں۔ کم سے کم ٹکٹ ۳۵؍ سو روپے کا ہے جبکہ ٹکٹ کے دام ۵۰؍ ہزار روپے بھی ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK