• Thu, 11 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیورپول اور صلاح کا تنازع، قاہرہ میں میچوں کی مقبولیت کو جھٹکا

Updated: December 10, 2025, 7:07 PM IST | Cairo

قاہرہ کے کیفوں میں لیورپول میچوں کی سابقہ رش بھری فضا ختم ہوگئی ایک مصروف محلے کے کیفے میں، جہاں کبھی لیورپول کے میچوں کے دوران تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی، اب محمد صلاح کی غیر موجودگی نے شائقین کی دلچسپی کو یکسر ختم کر دیا ہے۔

Mohamed Salah.Photo:INN
محمد صلاح۔ تصویر:آئی این این

قاہرہ کے کیفوں میں لیورپول میچوں کی سابقہ رش بھری فضا ختم ہوگئی ایک مصروف محلے کے کیفے میں، جہاں کبھی لیورپول کے میچوں کے دوران تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی، اب محمد صلاح کی غیر موجودگی نے شائقین کی دلچسپی کو یکسر ختم کر دیا ہے۔ اسکرین پر میچ چل رہا تھا، مگر بیشتر لوگ موبائل فون پر اسکرولنگ میں مصروف تھے یا تاش کھیل رہے تھے۔
دنیا کے بہترین فٹبالرز میں شمار کیے جانے والے محمد صلاح نے غیر معمولی سخت بیان دیتے ہوئے لیورپول کے منیجر آرنے سلونٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا، جنہوں نے مسلسل ۳؍ میچوں تک صلاح کو بینچ پر بٹھائے رکھا تھا۔ صلاح نے کہا تھا کہ انہیں  بس سے باہر دھکیل دیا گیا ہے۔ایک ایسی بات جس نے لیورپول کے مداحوں کو دنیا بھر میں تقسیم کر دیا۔
مگر قاہرہ کے کیفے میں بیٹھے شائقین کے لیے معاملہ بالکل واضح تھا وہ صلاح کے ساتھ کھڑےہیں۔ ۴۰؍ سالہ عادل سامی، جو برسوں سے صلاح کے بڑے مداح ہیں، کہتے ہیں’’ہم بہت ناراض ہیں، وہ اس سلوک کے مستحق نہیں۔ سامنے رکھی کرسیوں پر چند گاہک بیٹھے تھے، اکثر اسکرین کی طرف ایک سرسری نظر ڈال کر دوبارہ موبائل دیکھنے لگتے۔کیفے چلانے والے اسلام حسنی نے کہا کہ جب صلاح کھیلتے تھے، تو سڑک تک لوگوں سے بھری ہوتی تھی۔ لوگ کرسیوں سے زیادہ کھڑے ہوئے نظر آتے۔ کیفے کا حال مصر کے الہلی زمالک ڈربی جیسا ہوتا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:وندے ماترم پر ۱۰؍ گھنٹے بحث، وشال ددلانی کی شدید تنقید

انہوں نے مزید کہاکہ ’’ اب، صلاح کے باہر بیٹھنے کی وجہ سے میچ دیکھنے کوئی نہیں آتا۔ایک کونے میں بیٹھے ایک گاہک نے خاموشی سے اسٹاف سے کہا کہ اس میچ کی جگہ کوئی اور مقابلہ لگا دیں-جو کبھی ناممکن بات محسوس ہوتی تھی۔
ٹینس اسٹار ارینا سبالینکا ٹرانس جینڈر ٹینس کھلاڑیوں کی مخالف  
 عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر ارینا سبالینکا نے ٹرانس جینڈر ٹینس پلیئرز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کھیلوں میں اس طرح کی چیز کے ساتھ اتفاق نہیں کرتی۔ ایک انٹرویو میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ سوال ہے، میں اس کمیونٹی کی مخالفت نہیں کر رہی۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ انہیں خواتین کے اوپر بہت ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ون ڈے رینکنگ میں وراٹ کوہلی دوسری پوزیشن پر

ارینا سبالینکا کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ بائیو لوجیکل مینز کا مقابلہ کرنا یہ غیر منصفانہ ہے، ایک خاتون اپنی حد تک پہنچنے کے لیے اپنی ساری زندگی کام کرتی ہے۔ یہ غیر منصفانہ ہے کہ کہ پھر وہ مرد کا مقابلہ کرے۔  ٹرانس جینڈرز کے حوالے سے بیان کے بعد ارینا سبالنکا کو تنقید کا سامنا ہے، ان پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK