Inquilab Logo

دھولیہ میں بھوک ہڑتال کو مقامی کانگریس کی حمایت

Updated: January 24, 2020, 12:16 PM IST | Correspondent | Dhulia

سنویدھان بچاؤ سمیتی‘کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کی منسوخی کیلئے جاری چکری بھوک ہڑتال کا جمعرات کو ۱۸؍ویں دن کانگریس شہر یونٹ نے احتجاج درج کروایا۔

دھولیہ میں سی اے اے کیخلاف احتجاج کا ۱۸ وان دن ۔ تصویر : انقلاب
دھولیہ میں سی اے اے کیخلاف احتجاج کا ۱۸ وان دن ۔ تصویر : انقلاب

 دھولیہ : ’سنویدھان بچاؤ سمیتی‘کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کی منسوخی کیلئے  جاری چکری بھوک ہڑتال کا جمعرات کو ۱۸؍ویں دن کانگریس شہر یونٹ نے احتجاج درج کروایا۔ چکری بھوک ہڑتال حسب معمول سمیتی کے صدر مفتی سید محمد قاسم جیلانی کی سرپرستی میں شروع ہوئی۔دریں اثنا انّا صاحب اے کے بھوئی، گوپال انصاری، مظفر حسین راجا بھیا اور وسیم سردار تشریف لائے اور دھرنے میں شرکت کی۔ شہریت ترمیمی قانون کی پر زور مخالفت کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ سیاہ قانون کی وجہ سے ملک بھر کے شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائبس، آدیواسی، او بی سی ور اقلیتی طبقے تذبذب میں مبتلا ہیں۔ بھوک ہڑتال کے۱۸؍ویں دن  کانگریس پارٹی کی مقامی یونٹ نے ایک وفد بھیج کر اپنی تائید و حمایت کا مکتوب پیش کیا۔اس وفد  میںشہر کے معروف صنعت کار کیشور اپّا پاٹل،بابو راؤ نیر کر، الحاج عبدالسلام ماسٹر، جاوید ملٹی، اعظم شاہ، مناف حاجی، اسلم سراج، فیصل شکیل شاہین، ساجد خنسا، صادق شیخ، مختار احمد اور شبیر پہلوان کے علاوہ یونٹ کے دیگر عہدیداران اور رضاکار کثیر تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK